ویب ڈیسک:وزیرداخلہ محسن نقوی کی باغ آزاد کشمیر میں شہید میجر سعد بن زبیر کی رہائش گاہ آمد،محسن نقوی نے شہید میجر سعد کے والد ،والدہ،بھائی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے باغ آزاد کشمیر میں شہید میجر سعد بن زبیر کی رہائش گاہ پر انکے والد ،والدہ،بھائی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی،محسن نقوی  نےجواں سال بیٹے کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، محسن نقوی نے شہید میجر سعد بن زبیر کی بہادری کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا،انہوں نے شہید میجر سعد کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے صبر جمیل کی دعا کی۔

سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025

اس موقع  پر محسن نقوی نے کہا کہ  شہید میجر سعد بن زبیر نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا،قوم کو لازوال قربانی پر ناز ہے،میجر سعد جیسے بہادر سپوت قوم کا ناقابل فراموش سرمایہ ہیں،شہید میجر سعد کے بلند حوصلہ والدین کو دیکھ کر ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا ہے،شہید میجر سعد کے والدین کا جذبہ قابل ستائش اور قابل فخر ہے۔

 ہمارا ایمان ہے کہ شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اورشہید میجر سعد ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے، میجر سعد بن زبیر چند روز قبل ژوب کے علاقے سمبازہ میں شہید ہوئے تھے۔

پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ -ہفتہ 29 مارچ, 2025

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: شہید میجر سعد بن زبیر کی محسن نقوی نے

پڑھیں:

قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی سلامتی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں: محسن نقوی

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی—فائل فوٹو

 وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے قوم کو عید الفطر کی مبارک باد دی ہے۔

اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ اللّٰہ امت مسلمہ کو اتحاد، محبت اور بھائی چارے کی توفیق عطا فرمائے، عید ہمیں محبت، احساس، رواداری کے اصولوں کو اپنانے کا درس دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید پر ضرورت مندوں اور کمزور طبقات کو یاد رکھنا چاہیے۔

ملک بھر میں نماز عید الفطر کے روح پرور اجتماعات

ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ شہدائے وطن کو عید الفطر  پر یاد رکھیں اور شہداء کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے آپ کی سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں جبکہ باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر قومی یکجہتی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی کی شہید کیپٹن محمد علی کے اہلخانہ سے ملاقات، عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش
  • قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی سلامتی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں: محسن نقوی
  • شہدائے وطن کو عید الفطر  پر یاد رکھیں انکے خاندانوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کریں: محسن نقوی
  • محسن نقوی کی شہید میجر سعد کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت 
  • محسن نقوی کی شہید میجر سعد بن زبیر کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید میجر سعد بن زبیر کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت
  • وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ غازی خان میں لاکھانی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرنے پر پولیس کو شاباش
  • پاکستان کا افغان حکومت کے سامنے دہشتگردی کا مسئلہ اٹھانے کا فیصلہ
  • ایف آئی اے کے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ کو مکمل فعال کرنے کا فیصلہ