نواز الدین صدیقی نے اداکاری میں انٹری کا دلچسپ واقعہ سنادیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
ممبئی :عام سی شکل و صورت والے بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی نے بھارتی فلم انڈسٹری میں مردانہ وجاہت والے ہیرو کے تاثر کو یکسر تبدیل کرکے رکھ دیا۔
اداکار نواز الدین صدیقی نے اس تاثر کو مسلسل محنت اور جاندار اداکاری سے اس طرح تبدیل کیا کہ ہیرو جیسا نہ دکھائی دینے کے باوجود وہ اب ہر فلم کی ضرورت بن گئے ہیں۔
نواز الدین صدیقی نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کا دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ مجھے سائنس کے مضمون سے دلچسپی تھی اورمیں ایک کیمیکل فیکٹری میں ملازمت بھی کر رہا تھا۔
بالی ووڈاداکار نے بتایا کہ کسی نے مجھے تھیٹر دکھایا اور مجھے لگا کہ یہ انڈسٹری میرے لیے ہے اور اب تک میں جو کر رہا تھا وہ میری منزل مقصود نہیں ہے۔
نواز الدین صدیقی نے کہا کہ میں اُسی دن فیصلہ کرلیا کہ اداکاری کرنی ہے جس کے بعد سب سے پہلے میں نے اپنی نوکری سے استعفیٰ دیا۔
اداکار کے بقول اپنی ملازمت چھوڑنے کے بعد میں نے تھیٹر جوائن کرلیا۔ یہ ایک گجراتی تھیٹر تھا جہاں میں چھوٹے، چھوٹے کردار ادا کیا کرتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ مجھے ہندی تھیٹر میں جانے کا مشورہ دیا گیا جو مجھے مناسب لگا اور میں نے لکھنؤ اور دہلی کے ڈرامہ اسکول میں تربیت بھی لی۔
اداکار نواز الدین نے کہا کہ اس کے بعد مجھے بھارتی فلموں میں چھوٹے کردار ملنا شروع ہوگئے اور آہستہ آہستہ میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نواز الدین صدیقی نے
پڑھیں:
مردان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، بے گناہ خواتین اور بچے جاں بحق ہونا دلخراش واقعہ ہے، بیرسٹر سیف
مردان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، بے گناہ خواتین اور بچے جاں بحق ہونا دلخراش واقعہ ہے، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے پہاڑی علاقے کاٹلنگ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران بے گناہ خواتین اور معصوم بچے جاں بحق ہوئے جس پر خیبر پختونخوا حکومت نے اظہار افسوس کیا ہے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ ضلع مردان کے پہاڑی علاقے کاٹلنگ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک انسداد دہشت گردی کارروائی کی گئی۔ یہ مقام دہشت گرد عناصر کے ٹھکانے اور نقل و حرکت کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ بعدازاں موصول معلومات کے مطابق کاروائی کے مقام کے اطراف میں بعض غیر مسلح شہری موجود تھے جو آپریشن کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے، مارے جانے والوں میں خواتین اور بچے شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک دلخراش اور افسوسناک واقعہ ہے جو دہشت گردوں کو مارے جانے کے نتیجے میں رونما ہوا، حکومت متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور ان کے ساتھ اس غم کی گھڑی میں کھڑی ہے۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی جبکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے امداد اور معاوضے کی فراہمی یقینی بنارہی ہے۔بیرسٹر سیف نے دعوی کیا کہ کارروائی کے دوران کئی اہم مطلوبہ دہشت گردوں کو کامیابی سے ہدف بنایا گیا جو کہ علاقے میں جاری دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھے، ایسی کارروائیوں کے دوران عام شہریوں کے تحفظ کو ہمیشہ اولین ترجیح دی جاتی ہے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ بعض اوقات پیچیدہ جغرافیہ، دہشت گردوں کی جانب سے شہری آبادی میں چھپنے کی حکمت عملی، اور آپریشن کی ہنگامی نوعیت کے باعث ناخواستہ نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔