شام میں 23 وزراء کی تقرری کے ساتھ عبوری حکومت کا اعلان کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز


شام کے صدر احمد الشرع نے عبوری حکومت کا اعلان کر دیا ہے، جس میں 23 وزیروں کی تقرری کی گئی ہے۔
شام کے صدر احمد الشرع نے عبوری حکومت کا اعلان کر دیا ہے، جس میں 23 وزیروں کی تقرری کی گئی۔

یہ کابینہ اس بات کا سنگ میل سمجھی جا رہی ہے کہ یہ اسد خاندان کی دہائیوں پر محیط حکمرانی کے خاتمے اور شام کے مغربی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی طرف اہم قدم ہے۔

نئی حکومت جو کہ سنی اسلام پسندوں کی قیادت میں ہے مغرب اور عرب ممالک کی جانب سے ملک کی مختلف نسلی اور مذہبی برادریوں کی شمولیت پر زور دینے کے دباؤ میں رہی ہے۔

یہ دباؤ اس وقت مزید بڑھ گیا جب اس ماہ شام کے مغربی ساحل پر علوی مسلمانوں کے سینکڑوں افراد کے قتل کے بعد عالمی سطح پر مذمت کی گئی۔

نئی کابینہ میں یاروب بدر کو وزیرِ ٹرانسپورٹ جبکہ امجد بدر کو وزیرِ زراعت مقرر کیا گیا۔ امجد بدر دروز برادری سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ یاروب بدر علوی برادری سے ہیں۔

ہند کبوات جو کہ ایک مسیحی خاتون ہیں اور اسد حکومت کے خلاف اپوزیشن کا حصہ رہی ہیں کو وزیرِ سماجی امور و محنت مقرر کیا گیا، ان کی خدمات خواتین کے حقوق اور بین المذہبی رواداری کے لیے رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: عبوری حکومت کا اعلان کر دیا کی تقرری

پڑھیں:

یونیورسٹی کی عبوری صدر کترینہ آرمسٹرانگ ٹرمپ انتظامیہ کے دباؤ پر مستعفی

الجزیرہ کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کی صدر کترینہ آرمسٹرانگ کے پاس صرف اگست سے یہ عہدہ تھا اور وہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ بہت تیزی سے منسلک ہونے کے الزامات کے بعد استعفیٰ دے رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی کی عبوری صدر کترینہ آرمسٹرانگ نے ٹرمپ انتظامیہ کے دباؤ کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کی صدر کترینہ آرمسٹرانگ کے پاس صرف اگست سے یہ عہدہ تھا اور وہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ بہت تیزی سے منسلک ہونے کے الزامات کے بعد استعفیٰ دے رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ہفتے کولمبیا یونیورسٹی نے اعلان کیا تھا کہ وہ وفاقی حکومت کی جانب سے طلب کردہ اصلاحات کی ایک فہرست تیار کرے گی، جس میں کیمپس پولیس کو گرفتاری کے اختیارات دینا اور مڈل ایسٹ اسٹڈیز ڈپارٹمنٹ کے لیے نئی نگرانی شامل ہے۔

نامہ نگار کے مطابق یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے کولمبیا کے لیے منسوخ کی جانے والی 40 کروڑ ڈالر کی سالانہ وفاقی گرانٹ کی بحالی کا عمل شروع کرنے کے لیے کیا گیا تھا یہ اس کے آپریٹنگ بجٹ کا پانچواں حصہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سزا مبینہ طور پر یہود دشمنی اور غزہ پر اسرائیل کی جنگ کے خلاف مظاہرہ کرنے والے مظاہرین کے خلاف یونیورسٹی کے ردعمل کے لیے دی گئی تھی۔ کولمبیا یونیورسٹی کے بہت سے اساتذہ اس بات سے خوش نہیں تھے کہ انہوں نے اپنے صدر کی رضامندی کو قانونی جنگ کے بغیر قبول کر لیا۔ اس بات پر بھی تشویش پائی جاتی ہے کہ اس عمل سے ٹرمپ انتظامیہ کے دیگر یونیورسٹیوں کے پیچھے پڑجانے کے حوصلے کو تقویت ملے گی، جو اس کے پاس پہلے سے موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عید کے بعد پی ٹی آئی اور اپوزیشن کا کیا لائحہ عمل ہو گا؟
  • پیپلز پارٹی بلوچستان کے جیالے مایوسی کا شکار، وزراء کرپشن میں ملوث ہیں، یوسف خلجی
  • شام میں نئی عبوری حکومت اقتدار میں آ گئی
  • وزیراعظم سمیت دیگر وزراء عید الفطر کہاں منائیں گے؟
  • ایمل ولی خان کا سعودی عرب کیساتھ عیدالفطر منانے کا اعلان
  • پاکستان میں پھر دو عیدیں؟ خیبرپختونخوا سے بڑا اعلان سامنے آگیا
  • اے این پی کے صدر کا سعودی عرب کے ساتھ اتوار کو عیدالفطر منانے کا اعلان
  • دریائے سندھ سے کینالز نہیں نکالنے دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ کی وفاقی حکومت گرانے کی دھمکی
  • یونیورسٹی کی عبوری صدر کترینہ آرمسٹرانگ ٹرمپ انتظامیہ کے دباؤ پر مستعفی