بچوں کے نام خریدی گئی زمین پر زکوٰۃ کون ادا کرے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: سوال: میں نے بچوں کےنام کچھ زمین خریدی ہے، اب اس کی زکوٰۃ کا کیا حکم ہے؟ بچے زکوٰۃ دیں گے یا میں دوں گا؟
جواب:۔ جن بچوں کے نام زمین خریدی ہے، وہ اگر نابالغ ہیں یا زمین خریدتے وقت نابالغ تھے تو زمین ان کی ہوچکی ہے، نابالغ کے مال پر زکوٰۃ واجب نہیں ہوتی اس لیے ان بچوں کی زمین پر زکوٰۃ نہیں ہے اور اگر بالغ بچوں کے نام خریدی ہے اور تاحال زمین کا قبضہ آ پ کے پاس ہے تو زمین پر آپ کی ملکیت برقرار ہے۔ اگر بالغ بچوں کے نام کرانے کے ساتھ انہیں زمین کا قبضہ بھی حوالے کردیا ہے تو زمین ان بالغ لڑکوں کی ہے۔
سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بچوں کے نام
پڑھیں:
میانمار زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 1644سے متجاوز
میانمار میں 7.7شدت کے زلزلے میں ایک ہزار سے دس ہزار تک ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر
زلزلے کا مرکز دوسرے بڑے شہر منڈلے کے قریب تھا ،گہرائی زمین میں 10کلومیٹر تک تھی
میانمار اور تھائی لینڈ میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 644سے تجاوز کر گئی، جبکہ امدادی کارکنوں کی جانب سے ملبے کو کھود کر زندہ بچ جانے والوں کی تلاش جاری ہے ۔میانمار میں آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے اثرات بنکاک تک دیکھے گئے ۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کا مرکز میانمار کے دوسرے بڑے شہر منڈلے کے قریب تھا اور جس کی گہرائی زمین میں 10 کلومیٹر تک تھی۔زلزلے میں متعدد رہائشی عمارتیں گر گئیں اور سیکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے جب کہ شہر کا انفرا اسٹرکچر بری طرح تباہ ہوگیا۔میانمار کی فوجی حکومت نے چھ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عالمی برادری اور تنظیموں سے مدد کی درخواست کی ہے ۔زلزلے میں ایک مسجد کا کچھ حصہ بھی منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اب تک ہلاکتوں کی تعداد 1644سے تجاوز کرچکی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ تعداد ہزار سے دس ہزار کے درمیان ہوسکتی ہے ۔بنکاک میں بھی فلک بوس عمارتیں لرز اُٹھیں۔ لگژری ہوٹلز کی چھت پر بنے سوئمنگ پول کا پانی آبشار کی طرح زمین پر گرنے لگا۔بنکاک میں زلزلے کے باعث 30 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی۔ جس میں کم از کم 8 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے جب کہ 100سے زیادہ افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔