اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جب تک ملک میں نفاق اور سیاسی انتشار ختم نہیں ہوگا آپ کسی چیلنج کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے اپنے وسائل اتنے ہیں کہ وہ اپنے مسائل خود حل کر سکتا ہے، اگر آپ بلوچستان کو صحیح طریقے سے چلائیں تو وہاں کے ہر شخص کی آمدن پاکستان کے تمام صوبوں کے لوگوں کی آمدن سے زیادہ ہوگی۔ ’صرف آئین کے مطابق صوبہ چلے، ان کے وسائل ان کے حقوق انہیں آئین کے مطابق ملیں‘۔

ٹک ٹاکر ڈاکو شاہد لونڈ کو قتل کرنے والا عمر لونڈ بھی فائرنگ میں ہلاک

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’(بلوچستان میں) فوجی کارروائی آپ کو کرنی پڑے گی، دہشتگردی کوئی بھی ملک قبول نہیں کرتا، شدت پسندی قبول نہیں کرسکتا، لیکن یہ معاملے کا مستقل حل نہیں ہے‘۔انہوں نے کہا کہ بات چیت آپ کریں، بات چیت سے حل نکلتا ہے، لیکن آپ کو تیار بھی رہنا پڑے گا، اس بات کو کوئی اسٹیٹ قبول نہیں کرسکتی کہ اختیار اس کے ہاتھ سے نکل جائے۔

ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں کوئی نہیں بیٹھے گا، کیونکہ وہ حکومت جس کو عوام نے الیکٹ نہیں کیا وہ کچھ نہیں کرسکے گی، وہ حکومت جس کا وجود نہ قانون کے مطابق ہے نہ اخلاق کے مطابق ہے، وہ کیسے مسائل حل کرے گی۔

ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی

شاہد خاقان عباسی نے ڈیرہ اسماعیل خان اور خیبرپختونخوا کی اضلاع کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جہاں پر صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت مفلوج ہے، وہاں پر اے پی سی سے حل نہیں نکلے گا، وہ اے پی سی کی بات نہیں سنتے ان کے پاس ہتھیار ہیں، رات کو موٹروے پر بھی خواجیوں کا اختیار اور قبضہ ہوتا ہے۔

پی ٹی آئی کے اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ جو ملک میں آئی اور قانون کی حکمرانی کی بات کرے گا میں اس کے ساتھ ہوں، جو نفاق اور غیر آئینی عمل کی بات کرے گا اس کے ساتھ نہیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ قانون کے اندر رہ کر تحریک چلائیں گے تو بہت کامیاب ہوگی، قانون سے باہر جائیں گے تو گڑبڑ ہوگی۔ مسئلہ یہ ہے کہ جو حکمران ہیں وہ قانون کے دائرے میں رہ کر بھی آپ کو احتجاج کا حق نہیں دے رہے۔

بھارتی کامیڈین حدیں پار کرنے لگے، ایک اور فحش سکینڈل سامنے آگیا

شاہد خاقان عباسی نے اپوزیشن الائنس میں شامل ہونے کے سوال پر کہا، ’عباسی صاحب اس میں شامل نہیں ہیں، یہ بڑی سیدھی بات ہے، میں کسی بھی غیر آئینی عمل کا حصہ نہیں ہوں، آئین کے اندر قانون کے اندر جو احتجاج کا ہمارا حق ہے اس کے حق میں ہوں، حکومت اگر الٹے سیدھے قوانین بنا کر روکے گی تو اس کے خلاف احتجاج ہم پر لازم ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’آپ اگر جتھا بنا کر دارالحکومت پر حملہ آور ہونا چاہتے ہیں تو میں آپ کے ساتھ نہیں ہوں‘۔ان کا کہنا تھا کہ جو حکومتیں عوام کی منتخب نمائندہ حکومتیں نہیں ہوتیں، وہ عوام سے گھبراتی ہیں، یہ حکومت عوام سے گھبراتی ہے، اس کے پاس عوام کا مینڈیٹ نہیں ہے۔

بالی ووڈ کی حسین اداکارہ 6 معاشقوں کے بعد بھی سچے پیار کی متلاشی ؟

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: شاہد خاقان عباسی نے ان کا کہنا تھا کہ کے مطابق قانون کے کہا کہ

پڑھیں:

مرتے دم تک دریائے سندھ پر نہریں نہیں بننے دیں گے، شرجیل میمن

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مرتے دم تک دریائے سندھ پر نہریں نہیں بننے دیں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام  میمن کا کہنا تھا کہ ہمیں مل کرپاکستان کومضبوط بنانا اور درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔  عیدکےموقع پرتمام پاکستانی اپنےاختلافات بھلادیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کےافسوسناک واقعات میں بےگناہوں کوبسوں سے اتار کر شہید کیا گیا۔ افواج، سکیورٹی اداروں کے جوان وطن کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا واضح مؤقف ہے، ہم  4 اپریل کو وزیراعظم سے مطالبہ کریں گے کہ وہ واضح اعلان کریں کے کینالز نہیں بن رہے۔ وزیراعظم سے اپیل کرتا ہوں کہ کینالز پروجیکٹ ختم کرنے کا اعلان کردیں۔  ہم مرتے دم تک دریائے سندھ پر نہریں نہیں بننے دیں گے۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جو لوگ را کے کہنے پر ملک کیخلاف بات کررہے ہیں، ان سے بات کیسے ہوسکتی ہے؟۔ جو لوگ بات چیت کے لیے موجود ہیں، ان سے ضرور ہوگی۔  جھوٹی خبریں اور افواہیں نہ چھاپی جائیں، جس سے لوگوں کے کردار اور گھر تباہ ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ صحافیوں کے حقوق کے لیے کام کیا ہے۔  پیپلزپارٹی کا میڈیا ٹرائل بھی ہوا، پھر بھی ہم کھڑے رہے۔ 

صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان میں ڈائیلگ سیاسی لوگوں کے ساتھ ہونے چاہییں۔ دہشت گردوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ پیکا ایکٹ کے حق میں پیپلزپارٹی کبھی نہیں رہی، ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ جھوٹی اور من گھڑت اور خواہش کے مطابق خبریں نہ بنیں۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی آزادی کے لیے ہمیشہ پیپلزپارٹی لبرل رہی اور رہے گی۔ باقاعدہ مہمات چلائی جاتی رہیں مگر پیپلزپارٹی نے ایک صحافی کو بھی گرفتار نہیں کیا۔ کچھ لوگوں نے قیادت پر گری ہوئی حد تک بھی بات کی۔

متعلقہ مضامین

  • مرتے دم تک دریائے سندھ پر نہریں نہیں بننے دیں گے، شرجیل میمن
  • قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی سلامتی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں: محسن نقوی
  • موجودہ ماحول میں حکومت خود ہی انتشار کا شکار ہے: شاہد خاقان عباسی  
  • حکومت کی طرف سے عوام کوعیدکا تحفہ
  • اسپیکر پنجاب اسمبلی نے عوام سے رابطے کیلئے بڑا اعلان کردیا
  • سپیکر پنجاب اسمبلی نے عوام سے رابطے کیلئے بڑا اعلان کردیا
  • سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، کراچی لاوارث شہر بنا دیا گیا ہے، حافظ نعیم الرحمان
  • پی ٹی آئی کو جھٹکا، شاہد خاقان عباسی نے اتحادی بننے سے صاف انکار کر دیا
  • بانی پی ٹی آئی کو اپنی اصلاح کرنی چاہئے ان کا دور حکومت اچھا نہیں تھا،شاہد خاقان عباسی