عید الفطر کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کے بیلاروس کے دورے کی تیاریاں جاری ہیں، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ 10 اپریل کو منسک روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو  دورے کی دعوت بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی جانب سے دی گئی تھی۔

وزیر اعظم کے دورے سے قبل وفاقی وزیر علیم خان کا دورہ بیلاروس بھی متوقع ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ بیلا روس کے دوران وزیراعظم کی بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو سے ملاقات ہو گی۔ اس دوران پاکستان اور بیلاروس کے مابین باہمی مذاکرات بھی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیےپاکستان اور بیلاروس کا مشترکہ اعلامیہ جاری، دوستانہ و اقتصادی تعلقات مزید بڑھانے کا عزم

واضح رہے کہ بیلا روس کے صدر نے گزشتہ برس نومبر میں بڑے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ایک 68 رکنی اعلیٰ سطحی وفد پاکستان پہنچا تھا جس میں متعدد وزراء شامل تھے۔ بیلاروس کی 43 نمایاں کاروباری شخصیات بھی ان کے وفد کا حصہ تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ بیلا روس کے دوران پاک بیلاروس تعلقات, تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگا۔ اس موقع پر متعدد مفاہمتی یاداشتوں اور معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

مزید پڑھیں نوازشریف اور بیلاروس کے صدر کے مابین پرتپاک ملاقات، اپنے بھائی سے ملاقات پر خوش ہوں، لوکا شینکو

دونوں ممالک میں الیکٹرانک کامرس تعاون، سائنس و ٹیکنالوجی، کسٹمز، ماحولیاتی تحفظ، ٹریکٹر سازی، صحت اور ووکیشنل ٹریننگ میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

الیگزینڈر لوکاشینکو دورہ بیلاروس شہباز شریف.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: الیگزینڈر لوکاشینکو دورہ بیلاروس شہباز شریف ذرائع کا کہنا ہے کہ بیلا روس کے شہباز شریف روس کے صدر دورہ بیلا

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں عیدالفطر کی نماز ادا کی، ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعا

لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن، لاہور میں عیدالفطر کی نماز ادا کی۔ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ نماز عید میں شریک ہوئے۔نماز کےبعد ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔عید کے اجتماع میں مظلوم کشمیری اور فلسطینی عوام کے لیے بھی خصوصی دعا کی

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے: وزیراعظم
  • شریف خاندان نے جاتی امرا میں عید کا دن کیسے منا یا؟
  • وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں عیدالفطر کی نماز ادا کی، ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعا
  • وزیراعظم شہباز شریف کا صدر آذربائیجان سے ٹیلیفونک رابطہ
  • پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے عیدالفطر کی مبارکباد؛ وزیراعظم
  • عید الفطر کے بعد وزیر اعظم کا دورۂ بیلاروس کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • وزیراعظم شہباز شریف کی تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کو عید کی مبارک 
  • وزیراعظم شہباز شریف کی مصر کے صدر کو عید کی مبارک
  • وزیراعظم شہباز شریف عید کے بعد بیلاروس کا دورہ کرینگے