سکردو میں جمعۃ الوداع، پاکستان کا سب سے بڑا اجتماع
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
سکردو میں منعقدہ جمعۃ الوداع کو پاکستان کا سب سے بڑا اجتماع قرار دیا جا رہا ہے۔ سکردو مرکزی عیدگاہ میں جمعۃ الوداع کی نماز ادا کی گئی۔ اس عیدگاہ میں ایک لاکھ سے زائد نمازیوں کی گنجائش موجود ہے، تاہم جمعۃ الوداع کے موقع پر یہ عیدگاہ نمازیوں سے مکمل بھر چکی تھی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سکردو میں منعقدہ جمعۃ الوداع کو پاکستان کا سب سے بڑا اجتماع قرار دیا جا رہا ہے۔ سکردو مرکزی عیدگاہ میں جمعۃ الوداع کی نماز ادا کی گئی۔ اس عیدگاہ میں ایک لاکھ سے زائد نمازیوں کی گنجائش موجود ہے، تاہم جمعۃ الوداع کے موقع پر یہ عیدگاہ نمازیوں سے مکمل بھر چکی تھی اور سینکڑؤں لوگوں کو پھر بھی جگہ کم پڑ گئی۔ ایک اندازے کے مطابق اس اجتماع میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔ اس حوالے سے ڈرون سے لی گئی خصوصی فوٹیج ملاحظہ کرسکتے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جمعۃ الوداع عیدگاہ میں
پڑھیں:
ورلڈبینک کی پاکستان کیلئے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری
فوٹو: فائلعالمی بینک نے پاکستان کےلیے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ قرض پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت فراہم کیا جائے گا۔
عالمی بینک کے مطابق رقم پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمے کےلیے خرچ ہوگی، قرض سے صوبائی حکومت کے اسموگ مٹیگیشن ایکشن پلان کو تقویت ملے گی۔
کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ پنجاب کلین ایئر پروگرام اسموگ کم کرنے کے منصوبے کےلیے معاون ہے۔
عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی۔
اعلامیہ کے مطابق یہ لاکھوں شہریوں کی صحت اور بہبود کو بہتر بنانے کی ایک اہم کوشش ہے۔
ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ پنجاب کلین ایئر پروگرام عالمی بینک کے نئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے مطابق ہے۔
اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور ڈویژن کے ایک کروڑ 30 لاکھ شہریوں کو فضائی آلودگی سے جڑی بیماریوں میں کمی آئے گی۔