سکردو میں یوم القدس کی تاریخی ریلی، ملک کے جید علماء بھی شریک، ویڈیو رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
اسلام ٹائمز: کراچی کے معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی، اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ ناظر عباس تقوی، معروف عالم دین اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ سید حسن ظفر نقوی، ایم ڈبلیو ایم کے جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی شریک ہوئے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم
عالمی یوم القدس کے موقع پر سکردو میں بعد نماز جمعہ تاریخی ریلی نکالی گئی، جس میں گلگت بلتستان بھر سے ہزاروں شرکاء نے شرکت کی اور فلسطین کے مظلومین سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ سکردو میں جمعۃ الوداع مرکزی عیدگاہ سندوس میں ادا کی گئی، جس کے بعد القدس ریلی نکالی گئی۔ یہ ریلی شہر کی مرکزی شاہراہ سے ہوتی ہوئی یادگار شہداء چوک پہنچی، جہاں جلسہ کیا گیا۔ یوم القدس ریلی اور اجتماع میں پاکستان کے جید علماء اور اکابرین بھی خاص طور پر شریک ہوئے۔ کراچی کے معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی، اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ ناظر عباس نقوی، معروف عالم دین اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ سید حسن ظفر نقوی، ایم ڈبلیو ایم کے جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی شریک ہوئے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں قدس کی آزادی کیلئے امام خمینی کے دیئے ہوئے فارمولے پر روشنی ڈالی اور مسئلہ فلسطین کے تناظر میں مسلم امہ کی نااہلیوں اور کمزرویوں کی نشاندہی بھی کی۔ مقررین نے گلگت بلتستان کی موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے مرکزی رہنماء علامہ ایم ڈبلیو ایم کے معروف عالم دین
پڑھیں:
ہنزہ میں یوم القدس ریلی کی ویڈیو رپورٹ
قدس ریلی کے شرکاء نے فلسطین کے مظلومین سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غاصب صیہونی ریاست کے ظلم و ستم کی شدید مذمت کی اور مسلمانوں پر زور دیا کہ قبلہ اول کی آزادی اور غاصب ریاست کی نابودی تک یوم القدس کو بھرپور طریقے سے منانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم
دنیا بھر کی طرح گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ میں یوم القدس کے موقع پر بڑی ریلی نکالی گئی۔ ہنزہ مین نماز جمعہ کے بعد یوم القدس ریلی علی آباد میں مسجد علی سے نکالی گئی جو پرانا تحصیل چوک پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ قدس ریلی کے شرکاء نے فلسطین کے مظلومین سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غاصب صیہونی ریاست کے ظلم و ستم کی شدید مذمت کی اور مسلمانوں پر زور دیا کہ قبلہ اول کی آزادی اور غاصب ریاست کی نابودی تک یوم القدس کو بھرپور طریقے سے منانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کے اتحاد پر زور دیا تاکہ قبلہ اول کی آزادی کیلئے مشترکہ جدوجہد کی جا سکے۔ ریلی کے اختتام پر امریکہ اور اسرائیل کے حکمرانوں کے پتلے بھی نذر آتش کیے گئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial