اسلام آباد (آئی این پی ) پی ٹی آئی  رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بہت بڑا اتحاد بن رہا ہے جو سامنے آجائے گا،بانی پی ٹی آئی کی واضح ہدایت ہے کہ جے یو آئی سے گفتگو جاری رکھی جائے،تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا،  جو لوگ   پارٹی میں آج ہیں وہ اس کو خوش قسمتی سمجھتے ہیں وہ بانی پی ٹی آئی سے بددیانتی یا بے وفائی نہیں کرینگے۔ایک انٹرویو میں  انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہمارا حق ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے ہائیکورٹ کے فیصلے موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی کشمکش نہیں، بہت سے لوگ چاہتے ہیں کہ ہر دفعہ ان کا نام شامل ہو، بانی پی ٹی آئی ہم سے مشاورت کرتے ہیں اور ہمیں بتاتے ہیں کس سے ملنا چاہتے ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا بابراعوان کا نام میں نے نہیں نکالا،ان کا نام اگلے ہفتے کی لسٹ میں شامل نہیں تھا، جیل کے معاملات چودھری ظہیرعباس ایڈووکیٹ، فوجداری مقدمات سلمان صفدرجبکہ آئینی نوعیت کے معاملات کے حوالے سے میں بھی شامل ہوں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی تیسری عید، نماز عید بھی ادا نہیں کی

راولپنڈی:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اس بار تیسری عید اڈیالہ جیل میں گزار رہے ہیں۔

سیکورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی عمران خان نماز عید ادا کرنے کے لیے جیل سے باہر نہیں جا سکے۔

اڈیالہ جیل کی مرکزی جامع مسجد میں عید کی نماز ادا کی گئی جس میں جیل کے قیدیوں، حوالاتیوں اور جیل افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی: عید الفطر سے قبل عمران خان کا سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا 

تاہم بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی اپنے اپنے سیل میں ہی بند رہے اور وہ نماز عید میں شریک نہیں ہو سکے۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اس عید کے موقع پر تاحال نئے کپڑے نہیں پہنے، اور وہ جیل کی موجودہ حالت میں ہی عید کی عبادات انجام دے رہے ہیں۔

اس موقع پر جیل حکام نے کہا کہ عید کے روز بھی تمام سیکیورٹی اور انتظامات معمول کے مطابق کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کی غیر معمولی صورتحال سے بچا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • معروف شاعر آنند بخشی نغمہ نگار نہیں بلکہ گلوکار بننا چاہتے تھے
  • روسی صدر کے قافلے میں شامل لگژری کار میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
  • اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی تیسری عید، نماز عید بھی ادا نہیں کی
  • صوبائی وزیر امجد علی شاہ نے کاٹلنگ واقعے کی درست معلومات دی ہیں، سلمان اکرم راجہ
  • عید کے بعد توہین عدالت کی پٹیشن دائر کریں گے، سلمان اکرم راجہ
  • احکامات کی خلاف ورزی، عید کے بعد توہین عدالت کی پٹیشن دائر کریں گے، سلمان اکرم راجہ
  • پہلے بھی گندے انڈے پارٹی کو نہ توڑ سکے تو آگے کیا توڑیں گے، شیخ وقاص اکرم
  • اپوزیشن کا عید کے بعد احتجاج تاحال غیر یقینی صورتحال کا شکار، جماعت اسلامی نے معذرت کرلی
  • ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور اب ہمیں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں، شیخ وقاص اکرم