Jang News:
2025-04-01@07:13:59 GMT

آج پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT

آج پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان

پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔

آج پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

پاکستان کے اسپیس ادارے ’’سپارکو‘‘ کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند گزشتہ روز پاکستانی وقت کے مطابق تین بج کر اٹھاون منٹ پر تشکیل پا چکا۔

’’سپارکو‘‘ کے مطابق اتوار کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً  27 گھنٹے ہوگی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، بحرین، فلسطین، سوڈان، ترکیہ، روس اور یمن سمیت کئی ممالک میں شوال کا چاند نظر آگیا، ان ممالک میں عید الفطر آج اتوار 30 مارچ کو ہوگی، غزہ میں بھی آج عید منائی جائے گی۔

اسرائیلی حملوں کے بعد تباہ حال غزہ میں دوسری عیدالفطر منائی جائے گی، فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں بھی ہم اپنے بچوں کو کچھ نہیں دلا سکتے۔  

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: میں شوال کا چاند

پڑھیں:

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آ گیا، کل عیدالفطر منائی جائے گی

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کل عیدالفطر منائی جائے گی، ادھر امریکہ میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا، کویت، ترکیہ اور امریکہ میں مقیم مسلمان بھی عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آ گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کل عیدالفطر منائی جائے گی، ادھر امریکہ میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا، کویت، ترکیہ اور امریکہ میں مقیم مسلمان بھی عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائیں گے۔ سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے بھی شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی، اور ملکی اور غیر ملکی شہریوں نے چاند کا مشاہدہ کرکے گواہی دی، سعودی ماہرین فلکیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش آج دن 2 بجے ہوئی ہے۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق ایران میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، ایران میں عیدالفطر پیر 31 مارچ کو ہوگی۔ علاوہ ازیں عمان انڈونیشیا، ملائیشیا، اور آسٹریلیا میں  بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، ان ممالک نے عید 31 مارچ  پیر کو منانے کا اعلان کیا ہے۔ خیال رہے اس سے قبل سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس ہوا جب کہ سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ کوئی بھی شخص شوال کا چاند دیکھے تو اس کی اطلاع قریبی عدالت یا مقامی حکام کو دیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل عید الفطر منائی جائیگی
  • شوال کا چاند نظر آگیا، کل ملک بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی
  • شوال کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں عیدالفطر کل منائی جائے گی
  • آج پاکستان میں عید الفطر کا چاند نظر آنے امکان روشن
  • سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آ گیا، کل عیدالفطر منائی جائے گی
  • کن ممالک میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، اعلان ہوگیا
  • کل پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہایت روشن، سپارکو
  • 5 اسلامی ممالک سمیت 7 ممالک میں عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا اعلان
  • 4 اسلامی ممالک نے عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کر دیا