بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار بونی کپور نے اپنی آنجہانی بیوی سری دیوی اور شو مین راج کپور کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔

بونی کپور نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ یہ تصاویر ماضی کی کامیاب ترین فلم ’’مسٹر انڈیا‘‘ کی سلور جوبلی کی مناسبت سے منعقد کردہ تقریب کی ہے۔

بونی کپور نے انکشاف کیا کہ ایک تصویر میں راج کپور انکل اور سری دیوی محو گفتگو ہیں جس میں وہ آنجہانی اداکارہ کو اپنی فلم ’گھونگھٹ کے پٹ کھول‘‘ کی کہانی بتا رہے تھے۔

ہدایتکار بونی کپور نے کہا کہ راج کپور انکل گھونگھٹ کے پٹ کھول میں سری دیوی کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔

A post shared by Boney.

kapoor (@boney.kapoor)

اس تقریب میں راج انکل نے سری دیوی کو فلم ’’مسٹر انڈیا‘‘ کی سلور جوبلی پر ٹرافی بھی پیش کی تھی۔

بونی کپور نے کہا کہ سری دیوی کے ساتھ ’’ہولی‘‘ سب سے زیادہ خوشگوار تھیں۔ انھوں نے سری دیوی کی ہولی کے رنگوں سے کھیلنے کی ایک پرانی تصویر بھی پوسٹ کی تھی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ہی بھارت میں ہندوؤں کے تاریخی تہوار ہولی منایا گیا ہے اور بونی کپور نے ہولی میں سری دیوی کو مِس کر رہے ہیں۔

بونی کپور کو سری دیوی سے 1987 میں فلم مسٹر انڈیا کے سیٹ پر پیار ہوگیا تھا اور جوڑے نے 1996 میں خفیہ شادی کی تھیں۔

جوڑے کی دو بیٹیاں جھانوی اور خوشی کپور ہیں۔ سری دیوی کی 2018 میں دبئی کے ایک ہوٹل کے واش روم کے ٹب میں ڈوب کر ہلاک ہو گئی تھیں۔

 

TagsShowbiz News Urdu

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: بونی کپور نے سری دیوی

پڑھیں:

بٹگرام: جیپ کھائی میں گر گئی، ایک بچہ جاں بحق، 11 افراد زخمی

فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام میں جیسول سے شہر جانے والی مسافر جیپ اوور لوڈ ہونے کے باعث کھائی میں جا گری۔ حادثے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ جیسول بازار کے قریب پہاڑی علاقے میں پیش آیا، جہاں مسافر جیپ اوور لوڈ ہونے کے باعث ڈرائیور سے بےقابو ہو کر کھائی میں جا گری۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امددا کےلیے ایبٹ آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایسٹ ویسٹ اکنامک کاریڈور
  • عید الفطر پر شوبز ستاروں کی سج دھج دیدنی؛ کبریٰ اور گوہر رشید نے کیسے منائی پہلی عید
  • عید الفطر پر شوبز ستاروں کی سج دھج دیدنی؛ کبریٰ اور گوہر رشید کیسے منائی پہلی عید
  • بھارتی فلم اسٹارز کی عیدالفطر پر مداحوں کو مبارکباد، نیک تمناؤں سے دل جیت لیے
  • بٹگرام: جیپ کھائی میں گر گئی، ایک بچہ جاں بحق، 11 افراد زخمی
  • انڈیا کے ساتھ اور کون کون سے ملک پاکستانیوں کے ساتھ عید کریں گے
  • بحیرہ اسود روس اور یوکرین کے لیے اہم کیوں؟
  • غنیٰ علی کی شوبز انڈسٹری چھوڑنے پر وضاحت
  • عاشق مزاج شخص ایک ہی شادی میں دو دلہنیں بیاہ لایا!