ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر نے مزید کہا کہ ملک میں پانی کی تقسیم کا موثر نظام بنایا جائے تاکہ پانی کی بچت ہو سکے، وفاقی حکومت کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا کہ 6 کینالوں کے منصوبے کو فی الفور مسترد کرے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ کی سربراہی میں دریائے سندھ میں پانی کی شدید کمی اور نئے کینالوں کے خلاف سکھر بیراج پر احتجاجی ریلی نکالی گئی، دریائے سندھ میں گلاب کے پھولوں کی پتیاں ڈالی گئیں۔ اس سے قبل قحط سالی کے خاتمے کےلئے خصوصی اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے، اللّٰہ تعالیٰ ہماری مدد فرمائیں، تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا ہے، منگلا ڈیم میں پانی کی لیول دو فیصد رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکھر بیراج پر پانی کی قلت کا 40 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور پانی کی کمی 63 فیصد پر پہنچ گئی ہے، گڈو بیراج سے نکلنے والی بیگاری فیڈر اور رینی کینال بند پڑی ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر نے کہا کہ پٹ فیڈر کینال کی گنجائش 13275 کیوسک ہے، جس میں پانی کا بہاؤ 1891 کیوسک ہے، پٹ فیڈر کینال میں 69 فیصد پانی کی کمی ہے، گھوٹکی فیڈر میں 23 فی صد پانی کی کمی ہے اور اس وقت بہاؤ 1544 کیوسک تک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکھر بیراج سے نکلنے والی نارتھ ویسٹ کینال پر 65 فیصد کمی ہے اور 1100 کیوسک بہاؤ ہے، رائس کینال بند کردیا گیا ہے، دادو کینال پر 86 فیصد پانی کم ہے اور اس وقت 400 کیوسک لیول پر بہہ رہا ہے۔

میئر سکھر نے کہا کہ نارا کینال گنجائش سے 55 فیصد کم لیول پر ہے اور کینال پر 3750 کیوسک پانی کا بہاؤ ہے، خیرپور ایسٹ میں 800 کیوسک پانی کا بہاؤ ہے، جو 47 فیصد کم ہے، روہڑی کینال میں 67 فیصد کم پانی بہہ رہا ہے، اس وقت روہڑی کینال پر 3750 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ خیرپور ویسٹ کینال میں 43 فیصد پانی کی کمی ہے اور 760 کیوسک پانی کا بہاؤ ہے، کوٹری بیراج پر بھی پانی کی شدید قلت ہے اور پانی کی 49 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی کمی اور نئے کینالوں کی تعمیر کے حوالے سے ہم نے آج اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے، عوامی اجتماع سکھر بیراج کے سامنے روڈ پر منقعد کیا گیا، اس اجتماع کا سکھر بیراج کے سامنے منقعد کرنے کا مقصد یہ تھا کہ سندھ کے لوگ 6 کینال منصوبہ مسترد کرتے ہیں، ہم سب مل کر درخت لگائیں اور پانی کے استعمال کو جدید تقاضوں کے مطابق بنائیں۔ ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر نے مزید کہا کہ ملک میں پانی کی تقسیم کا موثر نظام بنایا جائے تاکہ پانی کی بچت ہو سکے، وفاقی حکومت کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا کہ 6 کینالوں کے منصوبے کو فی الفور مسترد کرے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر پانی کی شدید میئر سکھر نے پانی کا بہاؤ پانی کی کمی میں پانی کی سکھر بیراج نے کہا کہ کینال پر کے سامنے فیصد کم بہاؤ ہے ہے اور گیا ہے کمی ہے

پڑھیں:

ٹرمپ کا پیوٹن پر شدید غصہ، روسی تیل پر 50 فیصد تک اضافی ٹیرف لگانے کی دھمکی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر روس نے یوکرین میں جنگ بندی کی ان کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالی تو وہ روسی تیل پر 25 سے 50 فیصد اضافی ٹیرف عائد کر دیں گے۔

امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کے مطابق، ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایک ماہ کے اندر جنگ بندی نہ ہوئی تو یہ سخت اقتصادی پابندیاں نافذ کر دی جائیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جو بھی روس سے تیل خریدے گا، وہ امریکا میں کاروبار نہیں کر سکے گا۔

یہ تنازعہ اس وقت مزید بڑھا جب روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کو ایک عارضی انتظامیہ کے ماتحت لانے اور وہاں نئے انتخابات کرانے کی تجویز پیش کی۔ اس پر ٹرمپ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر روس نے خونریزی ختم کرنے میں رکاوٹ ڈالی تو امریکا سخت اقدامات کرے گا۔

ٹرمپ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ رواں ہفتے پیوٹن سے بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ پیوٹن جانتے ہیں کہ وہ ان سے ناراض ہیں، لیکن ساتھ ہی کہا کہ اگر پیوٹن درست فیصلہ کریں گے تو ان کا غصہ جلد ختم ہو جائے گا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران یوکرین جنگ کو ’بیوقوفانہ‘ قرار دیتے ہوئے اسے جلد ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کا پیوٹن پر شدید غصہ، روسی تیل پر 50 فیصد تک اضافی ٹیرف لگانے کی دھمکی
  • ہمارے پاس وفاقی حکومت گرانے کی طاقت ہے ، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ
  • وفاقی حکومت گرانے کی طاقت ہے، کینال منصوبے پر بات ماننا پڑے گی: وزیراعلیٰ سندھ
  • سندھ کے پانی پر سمجھوتہ ہو گا نہ کوئی کینال بنے گی: خورشید شاہ 
  • تربیلا ڈیم میں پانی کی تشویش ناک صورتحال، بجلی کی پیداوار بند
  • موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی ڈیموں میں پانی کی صورت حال میں بہتری ریکارڈ
  • ہماری حمایت کے بغیر وفاقی حکومت نہیں چل سکتی: وزیراعلیٰ سندھ
  • کینال بنانے کے معاملے پرسندھ کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جائیں گے، مراد علی شاہ
  • ہمارے پاس وفاقی حکومت کو گرانے کی طاقت ہے: مراد علی شاہ