کراچی: چھری کے وار سے ایک شخص قتل
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے صنعتی علاقے میں ایک شخص کو چھری کا وار کرکے قتل کردیا گیا۔
سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے یثرب گوٹھ ندی کے کنارے نامعلوم ملزمان نے چھری کے پے درپے وار کرکے 24سالہ عبدالعالم ولد گل نور کو قتل کردیا جس کی لاش پولیس نے ایمبولنس کی مدد سے اسپتال منتقل کی۔
اس حوالے سے ایس ایچ او خالد عباسی نے بتایاکہ ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول کو ملزمان نے جھگڑے کے دوران چھری کے وار کرکے قتل کیا اور فرار ہوگئے پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عید کی آمد، لاہور میں ڈولفن سکواڈ کی سکیورٹی ہائی الرٹ
وقاص احمد: عید کی آمد کے پیش نظر لاہور میں ڈولفن سکواڈ نے سکیورٹی کے انتظامات کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ ایس پی ڈولفن نے اہم تجارتی مراکز، مارکیٹوں، اور بازاروں کے اردگرد خصوصی پٹرولنگ کی ہدایات دی ہیں تاکہ عید کے دوران عوام کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ڈولفن سکواڈ نے پتنگ بازی، ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہے۔ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 49 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق، ڈیفنس، مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، بند روڈ سمیت دیگر علاقوں سے 44 ون ویلرز گرفتار کیے گئے ہیں۔
فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان
پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ میں ملوث 5 ملزمان کو ساندہ، اڈہ پلاٹ اور برکی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے پتنگیں، پمپ ایکشن گنیں، گولیاں اور میگزینز برآمد کیے گئے ہیں۔
ملزمان کے خلاف کارروائی کو گلبرگ، غالب مارکیٹ، ریس کورس، نصیر آباد اور دیگر علاقوں میں مزید تیز کیا گیا ہے۔ ڈولفن سکواڈ کی جانب سے عید کے موقع پر سکیورٹی کی صورت حال کو مزید مستحکم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
صائم ایوب پی ایس ایل 10 کا حصہ ہونگے یا نہیں؟ فیصلہ آج متوقع