Express News:
2025-04-01@04:04:47 GMT

طالبان نے ایک اور امریکی قیدی کو رہا کردیا

اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT

KABUL:

افغانستان کے حکمران طالبان نے رواں برس قید ہونے والی ایک خاتون کو رہا کردیا۔

غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے لیے امریکا کے سابق سفیر زلمے خلیل زاد نے بتایا کہ طالبان نے گزشتہ ماہ افغانستان میں قید ہونے والی امریکی شہری فائی ہال کو رہا کردیا ہے۔

زلمے خلیل زاد نے بتایا کہ امریکی شہری فائی ہال کو طالبان نے ابھی رہا کردیا ہے اور وہ اس وقت کابل میں ہمارے قطری دوستوں کی نگہداشت میں ہے اور جلد ہی اپنے گھر کی طرف روانہ ہوجائیں گی۔

امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اس پیش رفت کی فوری طور پر تصدیق نہیں کی گئی اور زلمے خلیل زاد نے بھی تفصیل نہیں بتائی تاہم انہوں نے سوشل میڈیا پر فائی ہال کی ایک تصویر جاری کردی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ افراد کے ساتھ بیٹھی ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ فائی ہال کو افغانستان میں فروری میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں عدالت کے حکم اور قطر سے حاصل لاجسٹک سپورٹ کے بعد جمعرات کو رہا کردیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ امریکی شہری خاتون کو کابل میں واقع قطر کے سفارت خانے منتقل کردیا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ کرنے کے بعد ان کے بہتر طبیعت کے حوالے سے تصدیق کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی خاتون کی وطن واپسی کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ امریکی شہری فائی ہال کو گزشتہ ماہ برطانوی جوڑا باربی اور پیٹر رینالڈز کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔

برطانوی میڈیا نے بتایا کہ 70 سالہ عمر کا حامل جوڑا افغانستان میں گزشتہ 18 سال سے اسکولوں کا منصوبہ چلا رہا ہے اور انہوں نے طالبان کے برسر اقتدار آنے کے بعد بھی اپنا افغانستان میں رہ کر اپنا منصوبہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تاہم برطانوی جوڑے کی رہائی کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی اور نہ ہی زلمے خلیل زاد نے اس بارے میں کوئی آگاہی فراہم کی ہے۔

یاد رہے کہ زلمے خلیل زاد نے حال ہی میں افغانستان کا دورہ کیا تھا اور اس کے علاوہ افغان طالبان نے ایک امریکی قیدی کو بھی رہا کردیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: زلمے خلیل زاد نے افغانستان میں کو رہا کردیا امریکی شہری نے بتایا کہ کہ امریکی طالبان نے

پڑھیں:

روسی پراسیکیوٹر جنرل نے طالبان پر پابندی ختم کرنے کی درخواست دیدی

روس نے 2003ء میں طالبان کو ممنوعہ دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا تھا، اب بتدریج افغانستان پر حکمرانی کرنے والی اس اسلامی تحریک کے ساتھ تعلقات استوار کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روس کے پراسیکیوٹر جنرل نے سپریم کورٹ میں طالبان پر پابندی ختم کرنے کی درخواست دے دی۔ روسی خبر ایجنسی کے مطابق جنرل پراسیکیوٹر آفس نے ملک کی سپریم کورٹ سے طالبان پر عائد پابندی کو معطل کرنے کی درخواست کی ہے۔ روس کی سپریم کورٹ 17 اپریل کو طالبان پر عائد پابندی ہٹانے پر غور کرے گی۔ روس نے 2003ء میں طالبان کو ممنوعہ دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا تھا، اب بتدریج افغانستان پر حکمرانی کرنے والی اس اسلامی تحریک کے ساتھ تعلقات استوار کر رہا ہے۔

گذشتہ برس روسی صدر پیوٹن دہشت گردی کے خلاف جنگ میں طالبان کو اتحادی بھی قرار دے چکے ہیں۔ گذشتہ سال نومبر میں روس میں مقامی و عالمی دہشتگرد تنظیموں پر عائد پابندی عبوری طور پر اٹھانے کا بل پیش کیا گیا تھا، جس سے روس کی جانب سے طالبان سے تعلقات مزید بہتر کرنے اور تعاون بڑھانے کی راہ ہموار ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • روسی پراسیکیوٹر جنرل نے طالبان پر پابندی ختم کرنے کی درخواست دیدی
  • سرکاری تعطیلات کے سبب 2 ہزارپاکستانی کارگو ڈرائیورز اور کلینر افغانستان میں پھنس گئے
  • افغان طالبان نے عید الفطر پر ہزاروں قیدی رہا کردیے
  • افغانستان میں طالبان حکومت نے عید الفطر پر ہزاروں قیدی رہا کردیے
  • ہم نے بھی امریکا کو واضح کردیا دہشتگردی ہر گز برداشت نہیں کرینگے: طارق فاطمی
  • افغان طالبان نے امریکی خاتون کو رہا کر دیا ، اب کہاں ہے؟ بڑی خبر آ گئی 
  • امریکا افغان طالبان کے مسئلے سے آگاہ ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس
  • امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کے وائس آف امریکا کی بندش کے فیصلے کو معطل کردیا
  • افغانستان میں زلمے خلیل زاد کی واپسی ایک نیا گیم پلان جس کا نشانہ پاکستان ہے: برگیڈئیر آصف ہارون