سلمان خان نے رام مندر والی گھڑی پہن لی؛ مداحوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
سلمان خان نے اپنی فلم ’’سکندر‘‘ کے تشہیری مہم کے دوران اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ایک گھڑی پہنے ہوئے ہیں جس پر ایک تنازع کھڑا ہوگیا۔
سلمان خان نے ایک کروڑ 10 لاکھ پاکستانی روپوں والی گھڑی پہنی ہوئی تھی جس میں رام مندر کی شبیہ بنیہ ہوئی تھی۔
اس گھڑی کا نام بھی بھگوان رام مندر کی جنم بھومی پر رکھا گیا تھا اور دنیا میں ایسی صرف 49 گھڑیاں دستیاب ہیں۔
خیال رہے کہ رام مندر کو ایودھیا میں بابری مسجد گرا کر تعمیر کیا گیا تھا جس سے آج تک مسلمانوں کے دل رنجیدہ ہیں۔
سلمان خان کو یہ گھڑی پہنے دیکھ کر ان کے مسلمان مداحوں کو یہ بات بالکل پسند نہیں آئی اور سوشل میڈیا پر اداکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
صارفین نے لکھا کہ لبرل ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ بندہ اپنی بنیاد ہی بھول جائے۔
کسی نے لکھا کہ یہ گھڑی پہننے کا مطلب بابری مسجد پر حملے اور اسے شہید کرنے کی حمایت کرنا ہے۔
ایک اور صارف نے مشورہ دیا کہ سلمان خان فنکار ہونے کی حیثیت سے خود کو ایسے متنازع معاملات سے الگ رکھنا چاہیے۔
کسی صارف نے لکھا کہ صرف فلم سکندر کی کامیابی کے لیے سلمان خان ہندو مداحوں کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ ایک انٹرویو میں سلمان خان نے بتایا تھا کہ یہ گھڑی والدہ سلمٰی خان نے تحفے میں دی تھی۔ اس لیے مجھے بہت عزیز ہے۔
بابری مسجد 1528ء میں مغل دور میں تعمیر کی گئی تھی تاہم ہندو انتہاپسندوں نے اسے بھگوان رام کی جنم بھوی قرار دیکر 90 کی دہائی میں مسمار کردیا تھا۔
بعد ازاں مودی حکومت نے 2019 کے سپریم کورٹ کے متنازع فیصلے کے بعد بابری مسجد کی جگہ رام مندر قائم کیا تھا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سنجے دت نے 25 سال بعد سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق کردی
بالی ووڈ کے سینئر اداکار سنجے دت نے اپنے قریبی دوست اور سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ 25 سال بعد ایک فلم میں کام کرنے کی تصدیق کی ہے۔
سنجے دت ہفتے کو ممبئی میں اپنی آنے والی فلم ’’دی بھوتنی‘‘ کے ٹریلر لانچ کے موقع پر موجود تھے، جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے اپنے مستقبل کے پروجیکٹ میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق کی۔
سنجے دت نے میڈیا سے کہا، ’’آپ نے ’ساجن‘ دیکھ لی، ’چل میرے بھائی‘ دیکھ لی، اب ہم دونوں کی ’ٹشن‘ دیکھیے۔ میں فلم کےلیے بہت پرجوش ہوں۔ مجھے یہ سوچ کر بھی خوشی ہورہی ہے کہ میں 25 سال بعد اپنے چھوٹے بھائی (سلمان خان) کے ساتھ کام کروں گا۔‘‘
یاد رہے کہ سلمان خان اور سنجے دت بالی ووڈ کے قریبی دوستوں میں شمار ہوتے ہیں۔ دونوں نے پہلے بھی ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے پانچویں سیزن کو مشترکہ طور پر ہوسٹ کیا تھا۔
سنجے دت آخری بار اسٹریمنگ فلم ’گھڑچڑی‘ میں نظر آئے تھے۔ ان کی نئی فلم ’دی بھوتنی‘ ایک ایکشن انٹرٹینر فلم ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ پروجیکٹ ان کے اور سلمان خان کے درمیان طویل عرصے بعد ہونے والا ایک اہم تعاون ہوگا۔
دونوں اداکاروں کی آخری مشترکہ فلم 1999 میں ریلیز ہونے والی ’چل میرے بھائی‘ تھی۔ اس سے قبل وہ 1991 کی سپر ہٹ فلم ’ساجن‘ میں بھی ایک ساتھ نظر آئے تھے۔