قلات میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشت گرد جہنم واصل
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے قلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن میں 6 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے قلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے، ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف شرپسند کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز پاک فوج کے کے مطابق قلات میں
پڑھیں:
بھارتی فوج نے اپنے ہی شہریوں کو بھون ڈالا؛ 16 افراد ہلاک
بھارتی ریاست چتھیس گڑھ کے جنگلات میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر 16 قبائلیوں کو موت کی نیند سلادیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ سرچ آپریشن چھتیس گڑھ کے شورش زدہ ضلع سکما میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ نے مشترکہ طور پر کیا۔
سرچ آپریشن کے دوران 16 قبائلیوں مارے گئے جن کے بارے میں بھارتی فورسز کا دعویٰ ہے کہ یہ علیحدگی پسند نکسالی تھے۔
بھارتی فوج کا دعویٰ ہے کہ سرچ آپریشن تاحال جاری ہے جس میں ماؤ نواز باغیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
تاہم علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن میں ہلاک ہونے والے 16 افراد کا تعلق مقامی قبیلے سے تھا اور یہ مسلح نہیں تھے۔
علاقہ مکینوں نے مزید بتایا کہ داخلی اور خارجی راستے بند ہونے کے باعث وہ گھروں میں محصور ہوگئے اور کھانے پینے کی اشیا کی قلت کا سامنا ہے۔
یاد رہے کہ 20 مارچ کو بھی بھارتی فورسز نے چتھیس گڑھ کے ضلع بیجاپور اور دانتے واڑہ میں دو مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کے نام پر 30 قبائلیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
بھارت کی کئی ریاستوں میں وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم اور امتیازی سلوک کے خلاف مسلح جدوجہد جاری ہے اور ایسی تمام تحریکوں کا مقصد بھارت کے تسلط سے آزادی حاصل کرنا ہے۔