سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے مطابق کل 30 مارچ کو عیدالفطر ہوگی۔ ادھر پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں بھی کل سعودی عرب کے ساتھ عید منانے کا اعلان کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں سعودی عرب میں عیدالفطر کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل دکھائی دینے کا قوی امکان

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کل سعودی عرب کے ساتھ عید منانے کا اعلان کردیا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم مسلم دنیا کے ساتھ عیدالفطر منائیں گے، تاہم اپیل کرتا ہوں کہ عید سادگی سے منائی جائے۔

ایمل ولی خان نے کہاکہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر بڑے اجتماعات سے گریز کیا جائے، کیوں کہ لوگوں کی زندگیاں اہم ہیں۔

انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اس بار ہم ولی باغ میں عید نہیں مل سکیں گے، تاہم ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں اڈیالہ جیل میں بھی عید کی تیاریاں، عمران خان کو کیا کیا سامان پہنچا دیا گیا؟

واضح رہے کہ سپارکو نے پاکستان میں عید کا چاند کل نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے، جس کےمطابق عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ایمل ولی خان اے این پی پاکستان چاند خیبرپختونخوا دو عیدیں رویت ہلال کمیٹی سپارکو سعودی عرب شوال کا چاند وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایمل ولی خان اے این پی پاکستان چاند خیبرپختونخوا رویت ہلال کمیٹی سپارکو شوال کا چاند وی نیوز کا چاند

پڑھیں:

شوال کا چاند نظر آگیا، کل ملک بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی

کل ملک بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی۔ شوال کے چاند کی رویت اور عیدالفطر کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ نے کیا۔ ان کے مطابق ملک بھر سے چاند نظر آنےکی شہادتیں موصول ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ رویت ہلال کمیٹی نے شوال کے چاند کا اعلان کر دیا، کل ملک بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی۔ شوال کے چاند کی رویت اور عیدالفطر کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبد الخبیر آزاد نے کیا۔ مولانا عبد الخبیر آزاد کے مطابق ملک بھر سے چاند نظر آنےکی شہادتیں موصول ہوئیں۔ دوسری جانب آج سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت مختلف خلیجی ممالک میں عیدالفطر منائی جا رہی ہے جبکہ برطانیہ اور کینیڈا سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں عید 31 مارچ کو ہونے کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شوال کا چاند نظر آگیا، کل ملک بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی
  • پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر کل ہوگی
  • اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں چاند نظر آگیا، حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی
  • ایمل ولی خان کا سعودی عرب کیساتھ عیدالفطر منانے کا اعلان
  • پاکستان میں آج چاند دیکھا جائیگا، اے این پی کا سعودیہ کیساتھ عید کا اعلان 
  • اے این پی کے صدر کا سعودی عرب کے ساتھ اتوار کو عیدالفطر منانے کا اعلان
  • سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آ گیا، کل عیدالفطر منائی جائے گی
  • سعودی عرب میں عید کا چاند نظر آگیا، عید کل ہوگی، پاکستان میں بھی چاند تشکیل پاگیا
  • سعودی عرب میں عید الفطر کا چاند نظر نہیں آیا