اے این پی کے صدر کا سعودی عرب کے ساتھ اتوار کو عیدالفطر منانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
پشاور:
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے سعودی عرب کے ساتھ اتوار کو عید منانے کا اعلان کر دیا۔
اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے بیان میں کہا کہ ہم رمضان المبارک کی طرح عید بھی مسلم دنیا کے ساتھ منائیں گے، تمام کارکنوں، ساتھیوں، الیکٹبلز اور پارٹی ذمہ داران سے اپیل کروں گا کہ اس عید کو سادگی سے منائیں۔
ایمل ولی خان نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر بڑے اجتماعات اور ہجوم سے گریز کریں اور اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں۔
کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کی قیمتی زندگیاں، امن و استحکام اور موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے، اس عید پر بھی ہم اور آپ ولی باغ میں نہیں مل سکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے رہیں گے اور ہمارا عزم ہمیشہ ایک رہے گا اور اس عید کے موقع پر اپنے ارد گرد موجود غربا، ضرورت مندوں اور بے سہارا لوگوں کا خصوصی خیال رکھیں۔
ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ ہمیں چاہیے کہ اپنے وسائل میں سے ان کے لیے بھی حصہ نکالیں تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں اور ہم اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ یہ عید خیبرپختونخوا، بلوچستان اور دنیا بھر کی ہر مظلوم سرزمین کے لیے امن، استحکام اور خوش حالی کا ذریعہ بنے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب پر اپنا کرم فرمائے، ہماری سرزمین پر امن قائم کرے، ظلم و ناانصافی کا خاتمہ کرے اور ہمیں باہمی اتحاد و بھائی چارے کی نعمت سے نوازے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور عیدالفطر 30 مارچ 2025 کو منائی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایمل ولی خان
پڑھیں:
اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی مسلمانوں کو عید الفطر پر مبارکباد
بین الاقوامی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے عید الفطر کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
Wishing everyone celebrating a blessed Eid Mubarak! May this special time bring joy, peace, and happiness to you and your loved ones. ????✨ pic.twitter.com/PcD8zE7hLM
— Cristiano Ronaldo (@Cristiano) March 30, 2025
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کرسٹیانو رونالڈو نے مسلمانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اپنے پیغام میں رونالڈو نے لکھا ہے کہ ’عید مبارک! میری خواہش ہے کہ یہ خصوصی وقت آپ سب اور آپ کے پیاروں کے لیے خوشی، امن اور سلامتی لائے۔‘
یہ بھی پڑھیں:امریکی سفارتخانے کی جانب سے اہل پاکستان کے نام عید مبارکباد کا پیغام
رونالڈو نے اپنے پیغام میں عید الفطر کو ایک بابرکت موقع قرار دیتے ہوئے خصوصی دعا بھی کی کہ یہ تہوار ہر ایک کے لیے امن اور سلامتی کا پیغام لے کر آئے۔
سعودی کلب النصر کے کھلاڑی رونالڈو نے اپنے مداحوں کے ساتھ روایتی سعودی لباس میں ایک تصویر بھی شیئر کی جسے دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں نے بے حد پسند کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عید عیدالفطر کرسٹانورونالڈو