عید الفطر کی تیاری آخری مرحلے میں داخل
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
ملک بھر میں عید الفطر کی تیاری آخری مرحلے میں داخل ہوگئی، میچنگ جیولری، چوڑیوں اور جوتوں کی دکانوں پر رش بڑھ گیا۔
جھمکے، نت نئے ڈیزائن والی چوڑیاں اور فیری ہیلز خواتین کی پسند بن گئی، بچے بھی چشمے، گھڑیوں اور دیگر اشیا کی خریداری میں مصروف ہیں۔
کراچی اور لاہور کے بازاروں میں رات میں دن کا سماں بن گیا۔
ادھر ملتان اور رحیم یار خان کے بازاروں میں بھی گہما گہمی اپنے عروج پر ہے جبکہ چمن میں نوجوانوں کی زرداری ٹوپی کی خریداری جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
چاند نظر آتے ہی عید کی شاپنگ کیلئے دوڑیں لگ گئیں
عیدالفطر کا چاند نظر آتے ہی وقت کم اور مقابلہ سخت کی مصداق بازاروں میں رش لگ گیا۔
کہیں میچنگ کی جوتی رہ گئی تو کہیں چوڑیاں باقی ہیں، کسی کا سوٹ درزی کے پاس رہ گیا تو کسی نے پارلر جانا ہے۔
خواتین اور مرد حضرات کی عید کی شاپنگ مکمل کرنے کےلیے دوڑیں لگ گئیں۔
بازاروں میں خریداری اپنے عروج پر پہنچی تو دکانداروں کے چہروں پر بھی رونق آگئی۔
عید خریداری میں خواتین پیش پیش ہیں، جن کے ساتھ بچے اور مرد حضرات بھی تیاریوں کو فائنل ٹچ دینے میں مصروف ہیں۔