ضلع کرم میں فریقین کے درمیان 8 ماہ کیلئے امن معاہدہ ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
جرگہ ممبر حاجی کمال نے کہا کہ فریقین کے درمیان امن معاہدے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق احمد اور دیگر حکام موجود تھے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد کا کہنا تھا کہ فریقین میں امن معاہدہ ہونے سے عید کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں فریقین کے درمیان 8 ماہ کیلئے امن معاہدہ ہوگیا۔ جرگہ ممبر حاجی کمال نے کہا کہ فریقین کے درمیان امن معاہدے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق احمد اور دیگر حکام موجود تھے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد کا کہنا تھا کہ فریقین میں امن معاہدہ ہونے سے عید کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں۔ ایک اور رکن حاجی اصغر کے مطابق سڑک کھولنے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فریقین کے درمیان ڈپٹی کمشنر امن معاہدہ اشفاق احمد کہ فریقین
پڑھیں:
’’گلاب جامن کے بغیر عید ناممکن‘‘، برطانوی اور آسٹریلوی ہائی کمشنرز کی عید پر مبارک باد
اسلام آباد:پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے تمام پاکستانیوں کو عید کی مبارک باددی ہے.
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس “پر اپنے پیغا م میں پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اپنے تہنیتی پیغام میں اپنی اور برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے تمام مسلمانوں کی عید کی مبارک باد دی۔
برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ عید کا دن اپنی فیملی، پیاروں کے ساتھ خوشی منانے کا دن ہے جیسا کہ ہم اس وقت ایک بہت ہی چیلنجنگ دور سے گزررہے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ عید کے یہ خوش کن لمحات مل کرگزاریں، سب کو عیدمبارک!
اسی طرح پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنرنیل ہاکنز نے اپنے عیدالفطر کے مبارک باد کے پیغام میں کہا کہ گلاب جامن کے بغیر عید ناممکن! پاکستان میں اور آسٹریلیا میں عید منانے والے تمام لوگوں کو میٹھی عید مبارک ہو، ان میں 800,000 سے زیادہ آسٹریلوی مسلمان اور 120,000 پاکستانی بھی شامل ہیں۔