مجلس نے وقف ترمیمی بل کو مسلم کُش قراد دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ مجلس علماء اس بات کو دہراتی ہے کہ یہ بل ملتِ اسلامیہ کے مفادات کے خلاف ہے اور مسلمانوں کے مذہبی و اجتماعی اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر متحدہ مجلس علماء نے جامع مسجد سرینگر میں شبِ قدر اور جمعة الوداع کے مذہبی اجتماعات پر پابندی کے حکومتی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے "مذہبی آزادی میں کھلی مداخلت" قرار دیا ہے۔ متحدہ مجلس علماء کے سکریٹری کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے مختلف حصوں حتیٰ کہ جنگ زدہ علاقوں میں بھی، مسلمانوں کو اجتماعی عبادات کی اجازت دی گئی، لیکن سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں سب سے بڑے اجتماع کو روکنا افسوسناک اور ناقابل قبول ہے۔ عید الفطر کے حوالے سے متحدہ مجلس علماء نے اعلان کیا ہے کہ جموں و کشمیر کے تمام خطیب، ائمہ اور علماء اپنے عید خطبات میں وقف ترمیمی بل کے خلاف متفقہ طور پر آواز بلند کریں گے۔

متحدہ مجلس علماء نے بل کو مسلمانوں کے دینی اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر پہلے ہی حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جا چکا ہے۔ متحدہ مجلس علماء نے مطالبہ کیا ہے کہ مودی حکومت پارلیمنٹ میں اس بل کو منظور نہ کرے اور مسلمانوں کے مذہبی حقوق کا احترام کیا جائے۔ متحدہ مجلس علماء نے وقف ترمیمی بل کو مسلم کُش قراد دیتے ہوئے کہا کہ مجلس علماء اس بات کو دہراتی ہے کہ یہ بل ملتِ اسلامیہ کے مفادات کے خلاف ہے اور مسلمانوں کے مذہبی و اجتماعی اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: متحدہ مجلس علماء نے مسلمانوں کے کے مذہبی

پڑھیں:

سکردو میں یوم القدس کی تاریخی ریلی، ملک کے جید علماء بھی شریک، ویڈیو رپورٹ

اسلام ٹائمز: کراچی کے معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی، اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ ناظر عباس تقوی، معروف عالم دین اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ سید حسن ظفر نقوی، ایم ڈبلیو ایم کے جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی شریک ہوئے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم

عالمی یوم القدس کے موقع پر سکردو میں بعد نماز جمعہ تاریخی ریلی نکالی گئی، جس میں گلگت بلتستان بھر سے ہزاروں شرکاء نے شرکت کی اور فلسطین کے مظلومین سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ سکردو میں جمعۃ الوداع مرکزی عیدگاہ سندوس میں ادا کی گئی، جس کے بعد القدس ریلی نکالی گئی۔ یہ ریلی شہر کی مرکزی شاہراہ سے ہوتی ہوئی یادگار شہداء چوک پہنچی، جہاں جلسہ کیا گیا۔ یوم القدس ریلی اور اجتماع میں پاکستان کے جید علماء اور اکابرین بھی خاص طور پر شریک ہوئے۔ کراچی کے معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی، اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ ناظر عباس نقوی، معروف عالم دین اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ سید حسن ظفر نقوی، ایم ڈبلیو ایم کے جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی شریک ہوئے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں قدس کی آزادی کیلئے امام خمینی کے دیئے ہوئے فارمولے پر روشنی ڈالی اور مسئلہ فلسطین کے تناظر میں مسلم امہ کی نااہلیوں اور کمزرویوں کی نشاندہی بھی کی۔ مقررین نے گلگت بلتستان کی موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

متعلقہ مضامین

  • سرینگر تاریخی جامع مسجد میں عید کی نماز پر پابندی عائد، حریت کانفرنس کا اظہار افسوس
  • اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل کی مسلمانوں کو ’بوجھل دل‘ کیساتھ عید کی مبارکباد
  • سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں عید الفطر کی نماز پر پابندی، حریت رہنما کا اظہارِ افسوس
  • سرینگر کی مرکزی عیدگاہ میں عیدالفطر کی نماز پر پابندی عائد رہے گی، وقف بورڈ
  • اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم روکنے کے لئے مداخلت کرے
  • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی عید پر مبارکباد، جنگ زدہ مسلمانوں سے اظہار ہمدردی
  • سکردو میں جمعۃ الوداع، پاکستان کا سب سے بڑا اجتماع
  • سکردو میں یوم القدس کی تاریخی ریلی، ملک کے جید علماء بھی شریک، ویڈیو رپورٹ
  • ممبران نے جانفشانی سے کام کیا، علماء بورڈ میں کوئی کیس زیر التواء نہیں: راغب نعیمی