ورلڈ بینک نے پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے 30کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
ورلڈ بینک نے پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے 30کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)عالمی بینک نے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے 30 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی۔یہ رقم پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت فراہم کی جائے گی جس کا مقصد ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے جامع اقدامات اٹھانا اور عوامی صحت میں سدھار لانا ہے۔
عالمی بینک کے مطابق اس پروگرام سے صوبائی حکومت کے اسموگ مٹی گیشن ایکشن پلان کو تقویت ملے گی اور ہوا کے معیار کے بہتر انتظام کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ پنجاب کلین ایئر پروگرام اسموگ کو کم کرنے کے منصوبوں میں معاون ثابت ہوگا اور یہ لاکھوں شہریوں کی صحت و بہبود کو بہتر بنانے کی اہم کوشش ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ صاف ہوا سے سانس اور دل کی بیماریوں میں کمی آئے گی۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام اس کے نئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے مطابق ہے اور اس کا ہدف اگلے 10 برسوں میں پی ایم 2 اعشاریہ5کی سطح میں 35 فیصد تک کمی لانا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے عوام سے رابطے کیلئے بڑا اعلان کردیا
لاہور(نیوز ڈیسک)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے عوام سے رابطے کے لئے بڑا اعلان کردیا! انہوں نے عوام کے سوالوں کے جواب دینے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی نے عوام سے رابطے کے لیے بڑا اعلان کر دیا، ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ سماجی ویب سائٹس پر ”اسپیکر اور عوام“ پروگرام کا آغاز کر رہے ہیں، سوال آپ نے کرنا ہے، جواب میں نے دینا ہے۔
پروگرام میں عوام سپیکر پنجاب اسمبلی سے اپنے سوال کر سکیں گے، پنجاب اسمبلی نے پرومو جاری کر دیا اپنے سوالات سکرین پر موجود واٹس ایپ نمبر پر بھیجیں۔
مزیدپڑھیں:محبت کےنام پر“ڈیٹنگ ایپ“پر ملنےوالی دوست نےکروڑوں لوٹ لیے