Daily Pakistan:
2025-03-31@22:00:59 GMT

شوال کے چاند کی پیدائش آج رات کس وقت ہوگی؟

اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT

شوال کے چاند کی پیدائش آج رات کس وقت ہوگی؟

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ریسرچ رویت ہلال کونسل کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند آج 3 بج کر58 منٹ پرپیدا ہوگا۔ریسرچ رویت ہلال کونسل کےمطابق اتوارکو غروبِ آفتاب کےوقت چاندکی عمر26 گھنٹے سے زائد ہوگی،عید الفطر پیر31 مارچ کوہونےکا قومی امکانات ہے،غروبِ شمس وقمر کےدرمیان فرق 69 سے 78 منٹ ہوگا۔کراچی  69 منٹ ،جیوانی 71 کوئٹہ اور لاہورمیں 74 منٹ فرق ہوگا،گلگت بلتستان میں غروب شمس وقمر میں 78 منٹ کا فرق ہوگا،مطلع صاف ہوا توعید کا چاند انسانی آنکھ سے دیکھنا ممکن ہوگا۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر میں شروع ہوگا

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر میں شروع ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر بعد اسلام آباد میں ہوگا۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ شہروں میں ہوں گے۔

پاکستان کے اسپیس ادارے سپارکو کا کہنا ہے شوال کا چاند گزشتہ روز پاکستانی وقت کے مطابق 3 بج کر 58 منٹ پر تشکیل پا چکا، اتوار کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریبا 27 گھنٹے ہو گی، آج پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا قومی امکان ہے۔

چاند کی رویت کاحتمی اعلان چیئرمین مرکزی روہت ہلال کمیٹی کریں گے۔پاکستان میں بوہری کمیونٹی بھی آج عید الفطر منا رہی ہے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے بھی آج عید منانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ دوسری جانب آج سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت مختلف خلیجی ممالک میں عیدالفطر منائی جا رہی ہے جبکہ برطانیہ اور کینیڈا سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں عید 31 مارچ کو ہونے کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر کل ہوگی
  • شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر میں شروع ہوگا
  • پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
  • سعودی عرب میں عید کا چاند نظر آگیا، عید کل ہوگی، پاکستان میں بھی چاند تشکیل پاگیا
  • ریسرچ رویت ہلال کونسل کا شوال کے چاند کے بارے اہم اعلان
  • عید الفطر کے چاند کی پیدائش ہو گئی
  • عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (کل)ہوگا
  • شوال کا چاند آج 3 بج کر58 منٹ پر پیدا ہوگا، ریسرچ رویت ہلال کونسل
  • عیدالفطر کا چاند آج کتنے بجے پیدا ہو جائے گا؟ ریسرچ رویت ہلاک کمیٹی نے بتا دیا