Express News:
2025-03-31@21:59:59 GMT

عاشق مزاج شخص ایک ہی شادی میں دو دلہنیں بیاہ لایا!

اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT

بھارت میں تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد میں ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔ ایک نوجوان نے ایک ہی وقت اور ایک ہی منڈپ میں دو لڑکیوں سے شادی رچا لی۔

گمنور گاؤں کے رہائشی سوریا دیو نامی اس نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ لال دیوی اور جھلکاری دیوی دونوں سے محبت کرتا تھا، اور اسی لیے اس نے ایک ہی تقریب میں دونوں سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوریا دیو نے اپنی شادی کے دعوت نامے پر بھی دونوں دلہنوں کے نام چھپوائے اور ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔

شادی کی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں دلہنیں دلہے کا ہاتھ پکڑے منڈپ میں آگ کے گرد پھیرے لینے کی رسم ادا کر رہی ہیں، جبکہ ان کے گھر والے، رشتے دار اور گاؤں والے بھی موجود ہیں۔ پس منظر میں ڈھول کی تھاپ بھی سنائی دے رہی ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Mohammed yasar ullah shakeel (@mohammedyasarullahshakeel)

ذرائع کے مطابق سوریا دیو جب لال دیوی اور جھلکاری دیوی دونوں سے محبت کرنے لگا تو تینوں نے ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔ گاؤں کے بزرگ پہلے تو ہچکچا رہے تھے، لیکن آخر کار راضی ہوگئے اور انہوں نے ان کی شادی میں مدد کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں ہندوؤں کےلیے ایک وقت میں ایک سے زیادہ شادیاں کرنا غیر قانونی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ایسا واقعہ پیش آیا ہو۔ 2021 میں بھی، تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں ایک شخص نے ایک ہی ’منڈپ‘ میں دو خواتین سے شادی کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق، اتنور منڈل میں ہونے والی یہ تقریب تینوں خاندانوں کی رضامندی سے ہوئی۔ اسی طرح 2022 میں جھارکھنڈ کے لوہردگا میں بھی ایک شخص نے اپنی دونوں محبوباؤں سے شادی کرلی تھی۔

تلنگانہ کے اس عاشق مزاج نے بھی محبت کی ایک نئی داستان رقم کردی ہے!


 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے ایک ایک ہی

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک گفتگو

وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک بات چیت کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے صدر اردوان اور ترکیے کے عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔

اس سال فروری میں صدر اردوان کے پاکستان کے تاریخی دورے کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے اسلام آباد میں ترکیہ-پاکستان اعلیٰ سطحی تزویراتی تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس کے دوران دونوں فریقین کی طرف سے کیے گئے اہم فیصلوں پر بروقت عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کو اُجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور دونوں ہی ممالک نے بنیادی مفاد کے مسائل پر ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔

صدر اردوان کا بھی تمام اہم امور پر پاکستان کےلیے ترکیہ کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق ترک صدر نے عیدالفطر پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • خاتون کیساتھ جنسی زیادتی پھر حاملہ ہونے پر 3 بار اسقاط حمل پر بھارتی فلم ڈائریکٹر گرفتار
  • سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کے بعد پہلی عید، ویڈیوز وائرل
  • پاکستان ہاؤس لندن میں چاند رات کا خصوصی اہتمام
  • وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک گفتگو
  • بونی کپور نے سری دیوی کی پُرانی تصاویر کیوں شیئر کیں؟ وجہ جان کر مداح دکھی ہوگئے
  • کشمور، دو برادریوں کے درمیان تصادم، فائرنگ سے 5افرادجاں بحق
  • جان کا خوف،شوہر نےاپنی بیوی کی شادی اس کےبوائےفرینڈ سےکروادی
  • کراچی:شارع فیصل پر مبینہ پولیس مقابلہ،2 ڈاکو موقع پر ہی ہلاک
  • امریکا اور کینیڈا کے درمیان فضائی سفر میں  یکدم 70 فیصد کمی کی وجہ کیا بنی؟