انٹیلی جنس معلومات پر اے این ایف نے ایک مشکوک ٹیوٹا لینڈ کروزر کا تعاقب کیا تو ننکانہ صاحب ریسٹ ایریا کے قریب ملزمان کو شک ہوا اور انہوں نے اے این ایف کے عملے پر فائرنگ کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے سنسنی خیز آپریشن میں خطرناک منشیات اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔ انٹیلی جنس معلومات پر اے این ایف نے ایک مشکوک ٹیوٹا لینڈ کروزر کا تعاقب کیا تو ننکانہ صاحب ریسٹ ایریا کے قریب ملزمان کو شک ہوا اور انہوں نے اے این ایف کے عملے پر فائرنگ کر دی۔ تاہم اے این ایف کے اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تعاقب جاری رکھا اور منگتاوالہ کے علاقے سے مذکورہ گاڑی کو برآمد کر لیا۔ مقامی افراد کے مطابق ملزمان گاڑی چھوڑ کر دوسری گاڑی میں فرار ہوگئے۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر 339.

600 کلوگرام چرس اور 26.400 کلوگرام افیون برآمد کی گئی۔ بھاگنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے اے این ایف پنجاب نے فوری طور پر اے این ایف خیبر پختونخوا کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کیا، جس کے نتیجے میں اے این ایف خیبر پختونخوا نے کوہاٹ میں ایک اور آپریشن کے دوران ننکانہ صاحب کیس سے متعلق ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔  

ملزم نے گرفتاری کے دوران مزاحمت کی اور فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اے این ایف کے اہلکاروں نے انتہائی سنسنی خیز آپریشن میں بغیر کسی جانی نقصان کے خطرناک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کو سخت سیکیورٹی میں کوہاٹ سے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، گینگ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے گرفتار ملزم سے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اے این ایف کے کر لیا

پڑھیں:

راجن پور: کچے کے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن، 2 افراد گرفتار

ضلع راجن پور کے کچے کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا.ڈاکوؤں کی کمین گاہیں بھی نذر آتش کردی گئیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ضلع راجن پور کے کچے کے علاقے چک عمرانی میں عمرانی گینگ اور لُنڈ گینگ کے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے آپریشن کیا گیا. اس دوران 2 مشتبہ افراد کر حراست میں لیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق پولیس کی پیش قدمی پر ڈاکو دریا کے راستے فرار ہوگئے جن کا تعاقب کیا جارہا ہے، جبکہ ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کو بھی نذر آتش کردیا گیا ہے۔پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور نے کہا ہے کہ کچے میں قیام امن تک راجن پولیس کا ہر جرائم پیشہ شخص کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • راجن پور: کچے کے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن، 2 افراد گرفتار
  • کراچی، کسٹم اہلکاروں پر منشیات اسمگل کرنے والوں نے چڑھائی کر دی
  • فیصل آباد میں خاتون سے زیادتی کا تیسرا ملزم بھی گرفتار
  • فیصل آباد؛ شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کا تیسرا ملزم بھی گرفتار
  • لاہور: تین نائجرین باشندوں سمیت 8 ملزمان گرفتار، 15 کروڑ کی منشیات برآمد
  • جدہ جانے والے مسافر کی سلائی مشین سے آئس ہیروئن برآمد، ویڈیو سامنے آگئی
  • اے این ایف کی بین الصوبائی منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
  • جدہ جانے والی پرواز کے مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد