پشاور، تحریک آزادی قدس کے زیراہتمام قصہ خوانی میں ریلی
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
اس موقع پر رہنماوں نے آزادی قدس تک احتجاجی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کو دہرایا، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل امریکہ کی سرپرستی میں فلسطین کے مسلمانوں پر آئے روز مظالم ڈھا رہا ہے، جس پر عالم اسلام کی خاموشی بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس کے موقع پر تحریک آزادی قدس کے زیراہتمام پشاور میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی جامع شیعہ مسجد کوچہ رسالدار سے قصہ خوانی بازار تک نکالی گئی، جس میں مختلف شیعہ تنظیموں بشمول امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، شیعہ علماء کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں اور کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر رہنماوں نے آزادی قدس تک احتجاجی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کو دہرایا، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل امریکہ کی سرپرستی میں فلسطین کے مسلمانوں پر آئے روز مظالم ڈھا رہا ہے، جس پر عالم اسلام کی خاموشی بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
جھنگ میں آئی ایس او اور ایم ڈبلیو ایم کی آزادی قدس ریلی
مولانا سید روح اللہ کاظمی پرنسپل جامعہ شمس العلوم الجعفریہ قائم بھروانہ اور ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ نے "یکجہتی فلسطین و پاراچنار" ریلی کی قیادت کی۔ اسلام ٹائمز۔ جھنگ میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ کے زیر اہتمام یوم القدس کے موقع پر احتجاجی ریلی نکالی گئی، یہ ریلی اسلامیہ ہائی سکول سے برآمد ہوئی اور ایوب چوک پہنچی، اس موقع پر مولانا سید روح اللہ کاظمی پرنسپل جامعہ شمس العلوم الجعفریہ قائم بھروانہ اور ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ نے "یکجہتی فلسطین و پاراچنار" ریلی کی قیادت کی۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے قدس کی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔