کراچی:سونا مزید مہنگا ہونے سے قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں مزید 10 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 3084 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح کو چھو گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیرط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 1620 روپے کا اضافہ ہونے کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 25 ہزار روپے ہوگئی ہے، جو کہ ملکی تاریخ میں بلند ترین قیمت ہے۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1389 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 78 ہزار 635 روپے کی بلند ترین سطح کو چھو گئی ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ا یل پی جی کی قیمت میں 54 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمت 248 روپے 37 پیسے فی کلو ہو گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق کل یکم اپریل 2025 ء سے ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • عید پر عوام کیلئے بری خبر ،گیس کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
  • ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
  • ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
  • ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
  • عیدسےقبل مرغی،بکرےاور گائےکےگوشت کی قیمت میں اضافہ
  • جیولری شاپ پر چوری کی واردات میں ملازم ہی ملوث نکلا، 28لاکھ مالیت کا سونا برآمد
  • سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا
  • سونے کا ریٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
  • برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ