سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مسجد الحرام میں نماز تراویح ادا کی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد سلمان نے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں نماز تراویح ادا کی۔ سعودی ولی  نے مملکت سمیت امت مسلمہ کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم

اس موقع پر سعودی کابینہ، شاہی خاندان کی اہم شخصیات اور سعودی خودمختار کونسل کے چیئرمین جنرل عبدالفتاح البرہان بھی شہزادہ محمد بن سلمان کے ہمراہ تھے۔سعودی ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں شوال کا چاند 29 رمضان کو نظر آنے کا امکان ہے۔ ہفتہ 29 رمضان کو دوپہر دو بجے چاند کی پیدائش ہوگی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سعودی ولی عہد

پڑھیں:

آزادکشمیر سمیت پاکستان بھر میں‌ فرزندان توحید آج عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منارہے ہیں،نمازعید ادا کردی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک بھر میں فرزندان توحید آج عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منارہے ہیں۔ عید الفطر کی مناسبت سے ملک بھر کی مساجد، عید گاہوں میں نماز کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

نماز عید کے روح پرور اجتماعات میں امت مسلمہ اور ملک اور قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

اسلام آباد کی فیصل مسجد، لاہور کی بادشاہی مسجد، کراچی کے پولو گراؤنڈ میں نماز عید کا مرکزی اجتماع ہوا، جس میں اہم حکومتی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

شاہ فیصل مسجد اسلام آباد میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کر دی گئی، آئی جی اسلام آباد سیکیورٹی کا جائزہ لینے فیصل مسجد پہنچے، ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کیلیے شہر بھر میں دو ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی کو رواں رکھنے کیلیے 5 سو اہلکار تعینات ہیں۔

پشاور، کوئٹہ، ملتان، حیدرآباد، سکھر، مردان، سبی، مری، گلگت، سرگودھا، بہاولپور، جھنگ سمیت دیگر بڑے شہروں میں بھی عید الفطر کی نماز کے اجتماعات ہوئے جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

مفتی منیب الرحمٰن نے اہل کراچی کو عید کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لیے فیڈرل بی ایریا عیدگاہ میں نماز عید پڑھنے کی دعوت دی تھی جہاں ان کی امامت میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔
ملک کی سالمیت اوراستحکام کیلئےہمیں متحدہوناہوگا،وزیراعظم شہبازشریف

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب کی مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی وزیر کی دراندازی کی شدید مذمت
  • میرواعظ کی جامع مسجد اور عیدگاہ سرینگر میں نماز عید پر پابندی کی شدید مذمت
  • مقبوضہ کشمیر؛ مودی سرکار نے عید کی نماز سے بھی روک دیا
  • صوابی: نماز عید کے بعد مسجد کے باہر فریقین کی ایک دوسرے پر فائرنگ ، 2 افراد جاں بحق
  • ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے
  • بھارتی حکومت نے ایک بار پھر جامع مسجد اور عیدگاہ سرینگر میں نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہیں دی
  • آزادکشمیر سمیت پاکستان بھر میں‌ فرزندان توحید آج عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منارہے ہیں،نمازعید ادا کردی
  • ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے
  • ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے
  • ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے