سال 2025 کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سال 2025 کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا، سورج گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں آئے گا.
رپورٹ کے مطابق سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 51 منٹ پر ہوگا، سورج گرہن کا اختتام شام 5 بج کر 44 منٹ پر ہوگا.
یورپ، ویسٹ افریقہ، نارتھ امریکا اور اٹلانٹک میں سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزارت مذہبی امور کا حیدر آباد میں عارضی حاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ
کراچی:حج 2025 کے سلسلے میں حج ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں اور اس حوالے سے وزارت مذہبی امور نے حیدر آباد میں عارضی حاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان ڈائریکٹوریٹ حج کراچی کے مطابق حاجی صاحبان کی ایمیگریشن پاکستانی ایئرپورٹ پر ہوگی اور حاجی صاحبان سعودی عرب میں جہاز سے اتر کر اپنی اپنی بلڈنگز میں چلے جائیں گے۔
ڈائریکٹوریٹ آف حج کراچی کی جانب سے حج 2025 کے لیے دوسرا حج آگاہی تربیتی پروگرام سندھ کے (6) اضلاع اور حاجی کیمپ کراچی کے دائرہ اختیار میں منعقد کیا جائے گا۔ 8 اپریل سے 13 اپریل 2025 تک 3,446 عزامِ حج کو تربیت فراہم کی جائے گی۔
حاجی کیمپ کراچی میں بھی 13 اپریل سے 21 اپریل 2025 تک مختلف اضلاع کے اعتبار سے تقریباً 13,834 عزامِ حج کو تربیت دی جائے گی۔
اسی طرح، فقہ جعفریہ/شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 500 عزامِ حج کے لیے 22 اپریل 2025 کو بوائے اسکاوٹس ہیڈکوارٹر، کراچی میں علیحدہ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا جائے گا۔
پہلی مرتبہ حج 2025 کے دوران حیدرآباد اور اس کے گرد و نواح کے عزامِ حج کی سہولت کے لیے ایک عارضی حاجی کیمپ بھی قائم کیا جائے گا تاکہ ان کے سفری و تربیتی انتظامات کو مزید آسان بنایا جا سکے۔
تربیتی پروگراموں کے ذریعے مجموعی طور پر 14ہزار 834 عزامِ حج کو رہنمائی اور تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ حج کے مناسک اور سفری انتظامات سے بخوبی واقف ہو سکیں اور اپنی روحانی عبادات کو بہتر طریقے سے انجام دے سکیں۔