اسلام آباد(اوصاف نیوز) رواں سال 2025 کا پہلا جزوی سورج گرہن آج ہوگا، سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 51 منٹ پر ہوگا۔دوپہر 3 بج کر 47 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر پہنچے گا، سورج گرہن کا اختتام شام 5 بج کر 44 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا،یورپ، نارتھ ایشیا، نارتھ ،امریکا کے کچھ حصوں میں سورج گرہن دیکھا جا سکے گارواں سال کا دوسرا سورج گرہن 21 سے 22 ستمبر کو ہوگا، دوسرا سورج گرہن بھی پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔
آزاد کشمیر سمیت بالائی علاقوں میں بارش ،برفباری،سردی ایک بار پھر لوٹ آئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ کا 344 کا ہدف، پاکستان کی بیٹنگ جاری

3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے 345 رنز کے ہدف کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ میزبان نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے، مارک چیپمین 132 اور ڈیرل مچل 76 رنز بناکر نمایاں رہے۔

میزبان نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ نیپیئر میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپنر عبد اللہ شفیق اور عثمان خان نے کیا، تاہم اوپننگ پارٹنر شپ ٹیم کیلئے زیادہ رنز بنانے میں ناکام رہی اور عثمان خان 39 اور عبداللہ شفیق 36 رنز محمد رضوان 30 رنز پر کیویز بولرز کا شکار ہوگئے۔

مزید پڑھیں: دورہ نیوزی لینڈ، قومی ٹی 20 سکواڈ کے 8 کھلاڑیوں نے ون ڈے اسکواڈ کو جوائن کرلیا

پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں میزبان نیوزی لینڈ کی 3 وکٹیں 50 رنز پر گر گئیں۔ ول ینگ ایک، نک کیلی 15 اور ہینری نکلز 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ 3 وکٹیں گرنے کے بعد ڈیرل مچل اور مارک چیپمین نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور 199 رنزکی شراکت داری بنائی۔ مارک چیپمین نے 132 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 13 چوکے اور 6 چھکے شامل تھےجبکہ ڈیرل مچل 76 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ ڈیبیو کرنے والے محمد عباس نے 26 گیندوں پر 52 رنز اسکور کیے، جس میں 3 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے عرفان خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف اور عاکف جاوید نے2 ،2، نسیم شاہ اور محمد علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیں:ٹی20 کرکٹ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

واضح رہے کہ پہلے ون میں پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید، محمد علی اور عثمان خان ڈیبیو کررہے ہیں۔

پاکستان اسکواڈ:
عبداللہ شفیق، عثمان خان، بابراعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، طیب طاہر، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، حارث رؤف، عاکف جاوید اور محمد علی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • میرے بستر کے نیچے بھوت ہے، بچے کی شکایت، جب دیکھا گیا تو ایسا انکشاف کہ پیروں تلے زمین نکل گئی
  • پی ایس ایل کا نمائشی میچ ہوگا یا نہیں؛ صوبائی وزیر بھی میدان میں کود پڑے
  • پاکستان میں آج چاند دیکھا جائیگا، اے این پی کا سعودیہ کیساتھ عید کا اعلان 
  • سال 2025 کا سورج گرہن پاکستان میں کیوں نہیں ہوا؟ وجہ سامنے آگئی
  • پہلا اسلامی ملک جہاں عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا
  • پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے بدترین شکست دے دی
  • سال 2025 کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا
  • پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دےدی
  • پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ کا 344 کا ہدف، پاکستان کی بیٹنگ جاری