کراچی: کورنگی میں آئل ریفائنری کے قریب آگ لگ گئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی۔
محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق ایک گاڑی آگ بجھانے میں مصروف ہے۔
فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ آگ ممکنہ طور پر گیس لائن میں لگی ہے۔
آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث فوم کا استعمال کیا جارہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: کورنگی کراسنگ کے قریب گہری کھدائی کے دوران آگ کیسے لگی؟
کراچی میں کورنگی کراسنگ کے قریب گہری کھدائی کے دوران آگ کیسے لگی؟ گیس کا ذخیرہ ہے تو کون سی گیس کا ہے؟ آگ بجھانے کےلیے کیا حکمت عملی اختیار کی جائے؟ اب تک طے نہ ہوسکا۔
رات سے لگی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا، شدید تپش کے باعث فائر بریگیڈ کو مشکلات کا سامنا ہے۔
چیف فائر افسر کا کہنا ہے کہ پانی کا چھڑکاؤ، مٹی اور ریت کا استعمال روک دیا ہے جبکہ پانی اور ریت سمیت مختلف نمونے ٹیسٹ کےلیے بھیجے ہیں۔
جس سے معلوم ہوگا کہ یہ کون سی گیس ہے، یہاں گیس لائن ہے یا گیس پاکٹ حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
کنسٹرکشن کمپنی کا کہنا ہے کہ 1200 فٹ تک کھدائی بورنگ کے پانی کےلیے کی گئی تھی، مٹی کی ٹیسٹنگ میں گیس موجودگی کی رپورٹ نہیں تھی۔
کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ بورنگ کروانے سے متعلق معلومات اکٹھی کررہے ہیں، جس ادارے نے اتنی گہری بورنگ کی اجازت دی اس کی بھی تحقیقات کریں گے۔