Express News:
2025-03-31@12:17:28 GMT

حکومت کا پٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT

اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کمی کا اعلان کردیا اور فنانس ڈویژن نے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

فنانس ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے ردوبدل کی بنیاد پر صارفین کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کے حوالے سے کام کیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ موٹر اسپرٹ اینڈ ایچ ایس ڈی کی نئی قیمتوں کا آغاز 29 مارچ 2025 سے ہوگا۔

حکومت نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے کی کمی کردی ہے، جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 254 روپے 63 پیسے ہوگی جبکہ اس سے قبل فی لیٹر قیمت 255 روپے 63 پیسے تھی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ہے اور فی لیٹر قیمت بدستور 258 روپے 64 پیسے رہے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فی لیٹر قیمت

پڑھیں:

پٹرول کی قیمت میں ایک روپے کمی قوم کے ساتھ مذاق ہے، تاجروں کا ردعمل

اسلام آباد:

آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی نے پٹرول کی قیمت میں صرف ایک روپے کی کمی کو قوم کے ساتھ مذاق قرار دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرول اور بجلی سستی کرنے کا وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکریٹری اور کنوینئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری سمیت دیگر تاجر رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف بجلی کے نرخوں میں بہت زیادہ کمی کا اعلان کرنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 17 روپے فی لیٹر کمی تجویز کی گئی تھی لیکن بجلی کی وجہ سے پٹرول کی قیمت میں کمی نہیں کی گئی تھی گزشتہ روز بجلی اور پٹرول کی قیمت میں صرف ایک روپے کمی کا اعلان کیا گیا جو قوم کے ساتھ بھیانک مذاق کے مترادف ہے۔

تاجروں نے کہا کہ بجلی اور پانی کے وزیر کو تو بلوں پر لگائے ٹیکسوں کاعلم بھی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام پر مفت بجلی بہت بڑا بوجھ ہے اور تقریباً 700 ارب روپے کی مفت بجلی ڈکار لی جاتی ہے، اسی طرح سولر سسٹم پر ٹیکس سرمایہ کاری کے خلاف سازش ہے۔

آل پاکستان انجمن تاجران نے وزیر اعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ بجلی اور پٹرول کی قیمت میں خاطر خواہ کمی کا اپنا وعدہ پورا کریں۔

متعلقہ مضامین

  • ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
  • ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
  • پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے کمی قوم کے ساتھ مذاق ہے ، تاجروں کا ردعمل
  • پٹرول کی قیمت میں ایک روپے کمی قوم کے ساتھ مذاق ہے، تاجروں کا ردعمل
  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا
  • پٹرول ایک روپے لٹر سستا: ڈیزل کی قیمت برقرار
  • حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
  • پیٹرول کی قیمت میں فقط ایک روپے کی کمی، ڈیزل کے نرخ برقرار
  • حکومت کا عوام کیلئے عید کا تحفہ، پٹرول 1 روپیہ سستا کر دیا