جیسے جیسے رمضان المبارک اختتام کی جانب گامزن ہے تو اس بات تجسُس بڑھتا جارہا ہے کہ اس بار 29 روزے ہوں گے یا ماہِ صیام 30 روزوں پر مشتمل ہو گا۔شوال کے چاند سے متعلق مختلف ممالک کے مقامی محکمہ موسمیات، ماہرین فلکیات نے اپنی اپنی پیشگوئی کر دی ہے جب کہ عالمی فلکیاتی ادارے کا دعویٰ بھی سامنے آ چکا ہے۔

پاکستان

ماہر فلکیات اور محکمہ موسمیات نے پاکستان میں رمضان 29 دن کا ہونے اور شوال کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

تاہم بعض ممالک جیسے موریتانیہ، مراکش، الجزائر اور تیونس میں 29 مارچ کو جزوی سورج گرہن ہوگا۔ اس لیے ان ممالک میں روایتی چاند رویت کے مطابق 30 مارچ بروز اتوار کو عید منانے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

بھارت

فلکیاتی تجزیوں کے مطابق 30 مارچ 2025 کو چاند نظر آنے کا امکان ہے جس کی بنیاد پر عید الفطر 31 مارچ 2025 بروز پیر کو منائی جائے گی۔تاہم حتمی تاریخ کا اعلان بھارت کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند کی رویت کی تصدیق کے بعد کرے گی۔

سعودی عرب

سعودی ماہرین فلکیات کی نئی پیشگوئی سامنے آئی ہے جس میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں شوال کا چاند ہفتہ 29 رمضان المبارک کو نظر آ سکتا ہے اور عیدالفطر اتوار 30 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔عرب میڈیا نے سعودی ماہرین فلکیات کی پیشگوئی کو رپورٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ 29 رمضان کو دن 2 بجے نئے چاند کی پیدائش ہو گی اور سورج غروب ہونے کے بعد شوال کا چاند 8 منٹ تک افق پر رہے گا اور دیکھا جا سکے گا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: شوال کا چاند مارچ کو

پڑھیں:

سعودیہ میں آج عید کا چاند دیکھنے کی اپیل؛ امارات میں چاند دیکھنے کیلیے ڈرونز کا استعمال

سعودی عرب سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں آج 29 واں روزہ ہے جہاں عید الفطر کا چاند تلاش کیا جارہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عوام سے شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔ 

سعودی عرب میں چاند دیکھنے کی شہادتیں عدالت میں جمع کرانے کی اپیل کی گئی ہے جب کہ متحدہ عرب امارات میں ڈرونز کے ذریعے چاند دیکھا جائے گا۔ 

دوسری جانب انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی، آسٹریلیا اور بنگلادیش میں چاند نظر نہ آنے کے باعث پیر کے روز عید ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک میں عید کا چاند کل دیکھا جائے گا اور ممکنہ طور پر دنیا کے زیادہ تر ممالک میں عید ایک ہی دن یعنی بروز پیر 31 مارچ کو ہوگی۔ 

 

متعلقہ مضامین

  • آج پاکستان میں عید الفطر کا چاند نظر آنے امکان روشن
  • آج پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان
  • پاکستان میں عیدالفطر کب ہوگی، سپارکو نے نئی پیشگوئی کردی
  • سعودی عرب میں عید الفطر کا چاند نظر نہیں آیا
  • 5 اسلامی ممالک سمیت 7 ممالک میں عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا اعلان
  • 4 اسلامی ممالک نے عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کر دیا
  • سعودیہ میں آج عید کا چاند دیکھنے کی اپیل؛ امارات میں چاند دیکھنے کیلیے ڈرونز کا استعمال
  • مسجد الحرام میں تل دھرنے کی جگہ نہ رہی
  • کِن ممالک میں شوال کا چاند 29 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے؟