ملک بھر میں 145 خصوصی عید پولیو ویکسینیشن اسٹالز قائم
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
فائل فوٹو۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق پولیو سے بچاؤ کے لیے ملک بھر میں 145 خصوصی عید ویکسینیشن اسٹالز قائم کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد سے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے مطابق عید ویکسینیشن اسٹالز 25 مارچ سے 3 اپریل تک فعال رہیں گے، ویکسینیشن اسٹالز بڑے شاپنگ مالز اور تفریحی مقامات پر قائم کیے گئے ہیں۔
این ای او سی کے مطابق اہم سفری مقامات پر 644 پولیو ویکسینیشن ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں۔
این ای او سی کے مطابق دوران سفر بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائے گا، 21 تا 27 اپریل قومی پولیو مہم کا انعقاد ہوگا۔ چار کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔
این ای او سی نے کہا کہ بچوں کو معذوری سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو ویکسینیشن یقینی بنائیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
مودی حکومت کی مسلمانوں سے دشمنی، کھلے مقامات پر نمازِ عید کی ادائیگی پر پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائنس منسوخ ہوگا
مودی حکومت کی مسلمانوں سے دشمنی، کھلے مقامات پر نمازِ عید کی ادائیگی پر پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائنس منسوخ ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز
ممبئی (آئی پی ایس )نریندر مودی کی انتہا پسند حکومت نے مسلمانوں کیلئے نمازِ عید کی ادائیگی بھی مشکل بنا دی۔ پر سال کی طرح اس بار بھی مودی حکومت نے مسلمانوں کیلیے مشکلات کھڑی کرتے ہوئے عید سے قبل پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں ہندو انتہا پسند پولیس نے مسلمانوں کو کھلی جگہوں پر نمازعید کی ادائیگی پر پابندی لگادی ہے۔
رپورٹ کے مطابق میرٹھ پولیس نے عید سے قبل مسلمانوں کو دھمکی دی ہے کہ اگر کسی کھلی سڑک پرعید کی نماز ادا کی گئی تو ان کا پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس منسوخ ہوجائے گا۔
بھارتی پولیس کے مطابق کوئی بھی شخص اگر سڑک پرعید کی نماز پڑھتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان عید کی نماز صرف مساجد میں ادا کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں دیگر سخت قانونی کارروائیاں بھی کی جائیں گی۔ گزشتہ سال میرٹھ میں سڑک پر عید کی نماز پڑھنے والے 200 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے اور 80 افراد کو شناخت کر کے کارروائی عمل میں لائی گئی تھی۔