امام اور خطیب مسجد الحرام شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے رمضان المبارک کے آخری جمعے کے خطبے میں تقویٰ اختیار کرنے اور تزکیہ نفس پر زور دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق امام کعبہ شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے اپنے خطبے میں کہا کہ روزے اللہ کی رحمتیں اور مغفرت بٹورنے کا نادر و نایاب موقع ہے۔

شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے کہا کہ ہر مسلمان کو اس ماہ روزے رکھ کر اللہ کی رحمت اور مغفرت طلب کرنا چاہیے۔

امام کعبہ نے خیرات اور صدقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مستحقین میں خوراک کی تقسیم اللّٰہ کی خوشنودی اور قربت کا ذریعہ بنتی ہے۔

شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے مزید کہا کہ ماہ رمضان کے آخری ایام میں عبادات میں مشغول ہونا دعاؤں کی قبولیت کی سیڑھی ہے۔

 امام حرم نے کہا کہ ماہ رمضان میں عبادات اور صدقہ و خیرات سے ایمان نہ صرف تازہ دم ہوتا ہے بلکہ اسے تقویت ملتی ہے اور یہ تزکیہ نفس کا بہترین موقع ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے کہا کہ

پڑھیں:

پنجاب پولیس نے چاند رات اور عیدالفطر کا سکیورٹی پلان تیار کر لیا

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رمضان المبارک میں بہترین سکیورٹی انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش دی۔ آئی جی نے کہا کہ چاند رات اور عیدالفطر پر بھی مساجد، مارکیٹوں، حساس و تفریحی مقامات کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مارکیٹوں میں لیڈیز پولیس سکواڈ کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔ سنٹرل پولیس آفس لاہور میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں عید اور چاند رات کے حوالے سے سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ، ایس ایس پی انٹیلی جنس سی ٹی ڈی عمر فاروق سلامت، ایس پیز کیپٹن (ر) قاضی علی رضا، عبدالحنان، آفتاب پھلرواں و دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، سی سی پی او لاہور، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز، سینئر پولیس افسران بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رمضان المبارک میں بہترین سکیورٹی انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش دی۔ آئی جی نے کہا کہ چاند رات اور عیدالفطر پر بھی مساجد، مارکیٹوں، حساس و تفریحی مقامات کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مارکیٹوں میں لیڈیز پولیس سکواڈ کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں، کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ جلد فعال کر دیا جائے گا، اس کیلئے 5.6 ارب روپے فنڈز، 04 ہزار سیٹوں کی منظوری دی جا چکی ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ رائٹ مینجمنٹ پولیس کیلئے 2000 سیٹوں کی منظوری دیدی گئی ہے جبکہ شہدا پیکج کی اپ گریڈیشن کر دی گئی ہے، سی سی ڈی، رائٹ مینجمنٹ پولیس، پیرا کی تشکیل سے پنجاب پولیس میں 04 سے 05 ہزار مزید پروموشنز ہوں گی۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ قانون سازی مکمل ہو چکی ہے، سی سی ڈی کے مختلف عہدوں پر جلد ٹرانسفر پوسٹنگز ہوں گی، سی سی ڈی انفراسٹرکچر، ہیومن ریسورس، ٹرانسپورٹ کیلئے آر پی اوز، ڈی پی اوز اقدامات یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ڈی پی اوز سنگین جرائم کے اشتہاری مجرمان، شوٹرز، گینگز، اغوا کاروں، منشیات فروشوں، موٹر سائیکلز و کار چوروں کے اہداف فوری طور پر سی سی ڈی کو دیں، متحرک کریمنلز کا سنٹرلائزڈ ڈیٹا مرتب کرکے فالو اپ میکانزم تشکیل دیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بہترین برفارمنس، محمد یوسف تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے
  • دعا ہے عیدالفطر کا موقع امت مسلمہ کے لیے امن اور ترقی کا باعث بنے، ڈاکٹر محمد فیصل
  • عید کے دنوں کیلئے مربوط سکیورٹی پلان ترتیب دیا، آئی جی اسلام آباد
  • خلوت میں تقویٰ اور ایمان کی معراج
  • عید الفطر  پر صفائی کے بہترین انتظامات کیلئے خصوصی پلان مرتب
  • پنجاب پولیس نے چاند رات اور عیدالفطر کا سکیورٹی پلان تیار کر لیا
  • کوہاٹ میں یوم القدس ریلی
  • رمضان المبارک کے روزے رحمت و مغفرت کا سبب ہیں، جمعتہ الوداع کے موقع پر امام کعبہ کا خطبہ