Daily Mumtaz:
2025-03-31@08:12:58 GMT

  ڈمپر گاڑیوں پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق ، تین زخمی 

اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT

  ڈمپر گاڑیوں پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق ، تین زخمی 

اسلام آباد میں ڈمپر الٹنے سے کئی گاڑیاں دب گئیں نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے، ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیا۔
یہ خوف ناک حادثہ آئی جے پی روڈ پر پیش آیا جس میں ڈمپر گاڑیوں پر الٹ گیا جے کے باعث گاڑیوں میں موجود چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
جاں بحق افراد میں تین مرد اور ایک 15 سالہ لڑکی شامل ہیں، حادثہ ڈمپر کے ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، ریت سے بھرا ڈمپر کنٹرول سے باہر ہونے پر رکشا کے اوپر گرگیا، رکشا میں سوار افراد ڈمپر کے نیچے دب جانے سے ہلاکتیں ہوئیں اور لوگ زخمی ہوئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے اور پولیس وہاں پہنچ گئے اور لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔
حاثہ تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں پیش آیا جس کے بعد ڈی سی اسلام آباد اور چیف ٹریفک آفیسر بھی موقع پر پہنچ گئے۔
ڈی سی اسلام آباد نے کہا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، فرار ہونے والے ڈمپر ڈرائیور کی گرفتاری جلد کر لی جائے گی، ڈمپر کو روڑ سے ہٹا کر ٹریفک کی روانی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک 732 زخمی

میانمار میں جمعہ کے روز آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 732 زخمی ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں زیرِ تعمیر عمارت کے گرنے سے وہاں کام کرنے والے 100 مزدور لاپتا ہیں۔

مزید پڑھیں: سوات اور گردونواح میں زلزلہ، شدت 4.3 ریکارڈ

میانمار کے فوجی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کل آنے والے طاقتور زلزلے میں ملک بھر میں مجموعی طور پر 1,002 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دو ہزار 376 افراد زخمی جبکہ 30 تاحال لاپتا ہے۔ 694 افراد منڈلے، 94 دارالحکومت نیپیئی داو، 30 کیاک سی اور 18 ساگائنگ میں ہلاک ہوئے ہیں۔

منڈلے میانمار کا دوسرا سب سے بڑا شہر ہے اور زلزلے سے خاص طور پر متاثر ہوا ہے، یہاں بجلی اور مواصلاتی لائنیں منقطع ہو چکی ہیں اور زندہ بچ جانے والوں کی تلاش جاری ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز میانمار کے شہر ساگانگ سے 16 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ یہ میانمار کے دوسرے سب سے بڑے شہر منڈلے کے قریب ہے، جس کی آبادی قریباً 15 لاکھ ہے اور دارالحکومت نی پی تو سے قریباً 100 کلومیٹر شمال میں ہے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے آڈیٹر جنرل پاکستان سے زلزلہ متاثرین فنڈز کی آڈٹ رپورٹ طلب کرلی

میانمار جسے پہلے برما کے نام سے جانا جاتا تھا سے معلومات حاصل کرنا اس وقت انتہائی مُشکل کام ہے۔ میانمار میں 2021 میں فوجی بغاوت کے بعد سے فوجی حکومت قائم ہے جس کی وجہ سے معلومات تک رسائی میں مُشکلات کا سامنا ہے۔

فوجی حکومت قریباً تمام مقامی ریڈیو، ٹیلی ویژن، پرنٹ اور آن لائن میڈیا کو کنٹرول کرتی ہے اور میانمار میں انٹرنیٹ کا استعمال بھی محدود ہے۔ زلزلے کے بعد سے متاثرہ علاقوں میں موبائل نیٹ ورک خراب ہیں اور ہزاروں متاثرین بجلی کی بندش کی وجہ سے مُشکلات کا شکار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

7.7 تھائی لینڈ زلزلہ میانمار

متعلقہ مضامین

  • عید پر خوفناک ٹریفک حادثات: میاں، بیوی اور بیٹی سمیت 6 افراد جاں بحق  
  • نمازِ عید ؛ مساجد کے اندر اور باہر فائرنگ سے 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
  • لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں دکان پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق 2 زخمی
  • بٹگرام: جیپ کھائی میں گر گئی، ایک بچہ جاں بحق، 11 افراد زخمی
  • ہنگو میں 2 تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم، 3 افراد جاں بحق
  • میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک 732 زخمی
  • اسلام آباد میں ڈمپر گاڑیوں پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق ،3 زخمی
  • اسلام آباد میں ڈمپر گاڑیوں پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق اور تین زخمی
  • کوئٹہ: ڈبل روڈ بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج