عمران خان کی کتب فراہمی اور بچوں سے فون پر گفتگو کی درخواستیں منظورکر لی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
عمران خان کی جیل میں کتب فراہمی اور بچوں سے فون پر گفتگو کی درخواستیں عدالت نے منظور کرلیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں کتب فراہمی اور بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی درخواستیں منظور کر لی گئیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایات جاری کر دیں۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں منظور کیں اور حکم دیا کہ ملزم کو کتابیں فراہم کی جائیں جب کہ عید سے قبل ملزم کی بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو بھی کرائی جائے۔عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایات جاری کر دیں۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں متفرق درخواستیں دائر کر رکھی تھی، جنہیں اے ٹی سی نے منظور کرتے ہوئے یہ ہدایات جاری کیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بچوں سے
پڑھیں:
عمران خان کو بھی عید کی بہت مبارک ہو: شرجیل میمن
اسکرین گریبسندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بانئ پی ٹی آئی کو بھی عید کی مبارکباد دیتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ وہ جب بھی باہر نکلیں مثبت سیاست کریں۔
ٹنڈوجام میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ واضح ہے کہ کوئی کینال منظور نہیں ہوئی، کینال منظور کرنے کے لیے فورم ہیں، اس پروجیکٹ کو اب تک اپروول نہیں ملی ہے، پہلے ہی 50 فیصد پانی کی کمی ہے، پیپلز پارٹی دریائے سندھ پر کسی بھی کینال کے خلاف تھی ہے اور مرتے دم تک رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایک ایک انچ کی ترقی چاہتے ہیں، صدر آصف زرداری نے جوائنٹ سیشن میں کہا کہ وہ اس پروجیکٹ کو منظور نہیں کر سکتے، صدر کے پاس پروجیکٹ منظور کرنے کا اختیار ہی نہیں ہے، پیپلز پارٹی یہ سمجھتی ہے کہ اس وقت پبلک کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔
بانی پی ٹی آئی تیسری عید اڈیالا جیل میں گزار رہے ہیں اور وہ اس مرتبہ سیکیورٹی وجوہات کے باعث نمازِ عید ادا نہیں کرسکے۔
ان کا کہنا ہے وزیراعظم صاحب آپ اس معاملے میں مداخلت کریں، اعلان کریں کہ یہ پروجیکٹ ختم کیا جاتا ہے، اگر وزیراعظم اعلان کردیں تو ہم شکر گزار ہوں گے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ حادثات پر لوگ سیاست کی کوشش کرتے ہیں مجھے بڑا افسوس ہوتا ہے، جنہیں لوگوں نے مسترد کر دیا وہ اس طرح کی سیاست کرتے ہیں، یہ نہیں ہونا چاہیے کہ آپ لاشوں کی سیاست کرنا شروع کر دیں، بیچ میں یہ شروع ہوا تھا کہ اگر ایسا حادثہ ہوا تو گاڑی کو آگ لگا دیں گے۔
انہوں نےکہا کہ جگہ جگہ پیڈسٹرین برج ہیں لیکن لوگ استعمال کرنے کی زحمت نہیں کرتے، ڈرائیونگ لائسنس سخت اسکروٹنی کے بعد ملنا چاہیے، سندھ حکومت نے اپنے ٹریفک کے نظام کو بہتر کیا ہے، اگر ڈمپر والے کی غلطی ہے تو اسے گرفتار ہونا چاہیے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹریفک ٹرانسپورٹ محکمہ کے انڈر نہیں آتی، کوئی ایک بھی افسوسناک حادثہ ہو ایک بھی جان جائے وہ بہت افسوسناک ہے، کوئی ڈمپر چلا رہا ہے اس کو احتیاط کرنی چاہیے، یہاں ہر کوئی ریسنگ کر رہا ہے، ہر کسی کو جلدی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ تمام پاکستانیوں نے تمام اختلافات بھلا کر ملک کے لئے مل کر کوشش کرنی ہے، اپنے ملک کو مضبوط بنانا ہے، ملک کو درپیش چیلنجز کا مل کر سامنا کرنا ہے، پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا، ہمارا مذہب بھی ہمیں یہی سکھاتا ہے کہ دل سے ایک ہوں، دشمن ممالک ہم میں دراڑیں ڈالنا چاہتے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ بھائی بھائی سے لڑے، عید پر دل سے تہیہ کریں کہ تمام اختلافات ختم کریں اور ملک کو مضبوط کریں۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم فلسطین کے معصوم لوگوں کو بھی یاد کریں ان کے ساتھ بھی اظہار یکجہتی کریں۔