وقاص عظیم : ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعدادو شمار جاری کردیئے،ادارہ شماریات نے چینی 163 روپے کلو ہونے کے وفاقی وزیر رانا تنویر کے دعوے کی نفی کردی 

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت180روپے تک ہے،چینی کی اوسط قیمت 168روپے 80 پیسے فی کلو ہے،کراچی،اسلام آباد،راولپنڈی ،پشاور کےشہری سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں ، ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں ایک روپے61 پیسے کمی ہوئی،ملک میں چینی کی اوسط قیمت 168 روپے80 پیسے فی کلو پر آگئی،گذشتہ ہفتے تک چینی کی اوسط قیمت 170 روپے41پیسے فی کلو تھی، 

فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان

نائب وزیراعظم نے چینی کی ریٹیل قیمت 164 روپے کلومقرر کرنے کا اعلان کیا تھا

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: چینی کی اوسط قیمت ادارہ شماریات میں چینی کی فی کلو

پڑھیں:

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران معمولی اضافہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ادارہ شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق 27مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1383روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.25فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1380روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ملک کے چنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت گزشتہ ہفتہ کے 1382روپے پرمستحکم رہی۔گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آبادمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1375روپے، راولپنڈی 1333روپے،گوجرانوالہ 1400روپے،سیالکوٹ 1380روپے،لاہور1450روپے،فیصل آباد1370روپے،سرگودھا1368روپے،ملتان 1384روپے،بہاولپور1427روپے،پشاور1380روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1350روپے ریکارڈکی گئی، اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1314روپے، حیدرآباد1340روپے، سکھر1450روپے، لاڑکانہ 1400روپے، کوئٹہ 1450روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت روپے ریکارڈکی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا
  • پٹرول ایک روپے لٹر سستا: ڈیزل کی قیمت برقرار
  • حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
  • پیٹرول کی قیمت میں فقط ایک روپے کی کمی، ڈیزل کے نرخ برقرار
  • حکومت کا پٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
  • چینی کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ؟ وفاقی وزیرکا بیان سامنے آ گیا
  • چینی سستی ہو جانے کا دعوٰی کرنے والی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی چینی مزید مہنگی کر دی
  • یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ
  • ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران معمولی اضافہ