انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کتابیں فراہم کرنے اور  بچوں سے بات کرانے کا حکم دیا ہے۔بانی پی ٹی آئی کو کتابوں کی عدم فراہمی اور بچوں سے بات نہ کرانے سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوئی۔سماعت کے بعد عدالت نے بانی  پی ٹی آئی کی دونوں درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے عمران خان کو فوری طور پر کتابیں فراہم کرنے اور بچوں سے بات کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر جیل حکام کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو فوری طور پر کتابوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔عدالتی حکم میں کہا گیا کہ عید سے قبل بانی پی ٹی آئی کی اپنے بچوں سے بات بھی کرائی جائے،عید مذہبی تہوار ہے، درخواست گزار کی بچوں سے فوری بات کرائی جائے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

عمران خان کی تیسری عید بھی جیل میں

اڈیالا جیل کی مرکزی جامع مسجد میں نمازِ عید ادا کی گئی تاہم سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازِ عید ادا نہیں کر سکے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی تیسری عید اڈیالا جیل میں گزار رہے ہیں اور وہ اس مرتبہ سکیورٹی وجوہات کے باعث نمازِ عید ادا نہیں کر سکے۔ راولپنڈی اڈیالا جیل کی مرکزی جامع مسجد میں نمازِ عید ادا کی گئی تاہم سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازِ عید ادا نہیں کر سکے۔ جیل میں نمازِ عید میں قیدیوں، حوالاتیوں اور جیل افسران نے شرکت کی۔ جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی اپنے اپنے سیل میں رہے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی تیسری عید بھی جیل میں
  • عمران خان کی دو درخواستیں منظور،جیل حکام کا عدالتی احکامات وصول کرنے سے انکار
  • بانی کی دو درخواستیں منظور، جیل حکام نے عدالتی احکامات وصول کرنے سے انکار کردیا، وکیل فیصل ملک
  • عمران خان کی کتب فراہمی اور بچوں سے فون پر گفتگو کی درخواستیں منظورکر لی گئیں
  • عمران خان کی کتب فراہمی اور بچوں سے فون پرگفتگو کی درخواستیں منظور
  • عمران خان کو جیل میں کتابیں فراہم کرنے اور بچوں سے بات کرانے کا حکم
  • عمران خان کی بچوں سے فون پر بات کرانے اور کتب فراہمی کی درخواستیں منظور، سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایات جاری
  • عمران خان کو فوری کتابوں کی فراہمی اور بچوں سے بات کرانے کا حکم
  • عمران خان کی کتب فراہمی اور بچوں سے فون پر گفتگو کی درخواستیں منظور