چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری نے اقتصادی ترقی اور روزگار کو فروغ دیا ہے، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری نے اقتصادی ترقی اور روزگار کو فروغ دیا ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں بین الاقوامی کاروباری اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔جمعہ کے روزشی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین میں غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری اداروں کی سرمایہ کاری نے چین کی اقتصادی ترقی اور روزگار کو فروغ دیا ہے، چین کی تکنیکی اور انتظامی ترقی کو آگے بڑھایا ہے، اور چین کی اصلاحات اور کھلے پن کو فروغ دیا ہے۔ حقائق نے ثابت کیا ہے کہ غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری ادارے چینی طرز کی جدیدکاری، چین کی اصلاحات، کھلے پن، جدت طرازی اور تخلیق، اور دنیا کے ساتھ چین کے رابطے اور اقتصادی گلوبلائزیشن میں انضمام میں اہم شراکت دار ہیں.
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ بیرونی دنیا کے لیے کھلا پن چین کی بنیادی قومی پالیسی ہے، چین اعلیٰ سطحی کھلے پن کو فروغ دے رہا ہے اور غیر ملکی سرمائے کے استعمال کی پالیسی کبھی تبدیل نہیں ہوئی اور نہ ہی ہوگی۔ چین نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے استعمال کے لئے قوانین، ضوابط، پالیسیوں اور ورک سسٹم کا نسبتاً مضبوط نظام تشکیل دیا ہے، تجارت اور سرمایہ کاری کی آزادی اور سہولت کو فروغ دیا ہے، اور فعال طور پر ایک فرسٹ کلاس بین الاقوامی کاروباری ماحول تخلیق کیا ہے جو مارکیٹ اور قانون پر مبنی ہے. چین غیر ملکی تاجروں کے لئے ایک مثالی، محفوظ اور امید افزا سرمایہ کاری کی منزل ہے، اور چین کے ساتھ چلنا مواقع کے ساتھ چلنا ہے، چین پر یقین کرنا آنے والے کل پر یقین کرنا ہے، اور چین میں سرمایہ کاری کرنا مستقبل میں سرمایہ کاری کرنا ہے.
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین مارکیٹ تک رسائی کی رکاوٹوں کو کم کرنے اور کھلے پن کو مزید وسعت دینے پر توجہ مرکوز کرے گا۔ اس بات کی ضمانت دی جائے گی کہ چین میں غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری ادارے مساوی قومی سلوک سے مستفید ہوں اور مارکیٹ میں منصفانہ مسابقت برقرار رکھیں۔ غیر ملکی تاجروں کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کیا جائے گا ۔اس ملاقات میں 40 سے زائد عالمی کمپنیوں کے چیئر مین، سی ای اوز اور غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری اداروں کی بزنس ایسوسی ایشنز کے نمائندگان نے شرکت کی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چین میں غیر ملکی کو فروغ دیا ہے سرمایہ کاری
پڑھیں:
تمام دوست ممالک سے تجارت، سرمایہ کاری میں مزید تعاون چاہتے ہیں: صدر
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تمام دوست ممالک کے ساتھ کاروباری اور سرمایہ کاری کے شعبے میں مزید تعاون کا خواہاں ہے۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار مراکش، سوئٹزر لینڈ اور فلپائن کیلئے پاکستان کے نامزد سفراء سے یہاں الگ الگ ملاقات کے دوران کیا۔ صدر مملکت سے مراکش کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر سیدعادل گیلانی، سوئٹزر لینڈ کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر مرغوب سلیم بٹ نے ملاقات کی۔ صدر مملکت سے فلپائن کیلئے پاکستان کی نامزد سفیر ڈاکٹر عاصمہ ربانی نے بھی ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا نامزد سفراء میزبان ممالک کے ساتھ تجارتی، معاشی، سیاسی اور سفارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے کام کریں۔ انہوں نے نامزد سفراء کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پرمبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی انشورنس محتسب ممتاز علی شاہ نے ملاقات کی۔ وفاقی انشورنس محتسب نے صدر مملکت کو ادارے کی سالانہ رپورٹ 2024ء پیش کی۔علاوہ ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقار نے ملاقات کی اور ادارے کی رپورٹ برائے سال 2024 پیش کی۔