بیجنگ :وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ بڑھتی ہوئی عالمی تحفظ پسندی اور  تجارتی رکاوٹوں کے تناظر میں، چین کی جانب سے اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو مسلسل  فروغ دینا  اور بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کاری تعاون کو فعال طور پر فروغ دینا نہایت اہم اور حوصلہ افزاء ہے۔جمعہ کے روز چین میں منعقدہ  بواؤ فورم فار ایشیا ءکے سالانہ اجلاس میں شرکت کر تے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  گلوبلائزیشن بین الاقوامی برادری کی مشترکہ خواہش ہے۔

گلوبلائزیشن کے ایک مضبوط حامی اور اہم محرک قوت کی حیثیت سے ، چین نے فعال طور پر بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیا ہے اور اس مشترکہ وژن کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اورنگزیب  نے کہا کہ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے ساتھ ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کے روابط کی ترقی کے تصور سے علاقائی رابطوں اور اقتصادی اور تجارتی تبادلوں کو موثر طور پر فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک نے انفراسٹرکچر اور توانائی کے شعبوں میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

گزشتہ سال اپنے دورہ چین کے دوران وزیر اعظم پاکستان نے شی آن  زرعی منصوبے کا  خصوصی دورہ کیا ،جس سے دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون کی ٹھوس بنیاد رکھی گئی تھی۔اورنگزیب نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں دونوں ممالک زرعی تعاون کو مزید گہرا کریں گے، بلخصوص زرعی ٹیکنالوجی کے تبادلوں اور اہلکاروں کی تربیت کو مضبوط بنانے میں۔ ان کا ماننا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان مصنوعی ذہانت، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور ماحول دوست اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

حکومتی توجہ معیشت کو بہتر بنانے پر مرکوز، شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے: وزیر خزانہ

حکومتی توجہ معیشت کو بہتر بنانے پر مرکوز، شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے: وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی توجہ معیشت کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے، رواں سال شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے۔چین کے با فورم کے دوران بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ نئے بجٹ میں ٹیکس کا دائرہ وسیع کرنے پر توجہ دی جائے گی، ریئل اسٹیٹ، ریٹیل اور زراعت جیسے شعبوں کو ٹیکس نظام میں شامل کیا جائے گا، اس سال کے دوران شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے، شرح سود میں کمی سے اقتصادی ترقی کیلئے حالات مزید بہتر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ معیشت کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے، حکومت ملکی برآمدات بڑھانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، وزیر اعظم کی قیادت میں بجلی کے نرخوں میں کمی لانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں، اس حوالے سے جلد ہی وزیراعظم کی طرف سے اعلان متوقع ہے، اس اقدام سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ ملے گا اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹیکس بنیادوں کو وسعت دیکر مینوفیکچرنگ سیکٹر پر غیرضروری ٹیکسز کا بوجھ کم کرنا ہے، مینوفیکچرنگ سیکٹر اب تک ٹیکس کا بڑا حصہ ادا کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے مہنگائی کے رجحانات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ مجموعی اور بنیادی مہنگائی کی سطح پر گہری نظر رکھی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا پاکستان اس کیلنڈر ایئر میں پہلا چینی یوآن بانڈ جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، یوآن بانڈ کی مالیت 200 سے 250 ملین ڈالر کے درمیان ہوگی، بانڈ کا حجم اہم نہیں بلکہ فنڈنگ ذرائع میں تنوع مقصود ہے، اس فنڈ کا استعمال موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منصوبوں کیلئے کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • شی زانگ میں انسانی حقوق کے حوالے سے   حاصل کی گئی کامیابیاں کسی  جھوٹے بیانیے سے  چھپ نہیں سکتیں، چینی میڈیا
  • نئی توانائی کی گاڑیوں کا چینی  ترقیاتی ماڈل  قابل تقلید ہے
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید میجر سعد بن زبیر کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت
  • وزیراعظم کا امیر قطر، عمان کے سلطان، تاجک، مصری صدور سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد: دفاع سمیت کئی شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے: پاکستان، عمان، قطر
  • بھارت اقلیتوں کے حقوق کا علمبردار بننے کے قابل نہیں، پاکستان کا بھارتی وزیر کے بیان پر ردعمل
  • وزیراعظم کی قیادت میں بجلی سستی کرنے کیلئے کام کررہے ہیں: وزیرخزانہ
  • شرح سود اور بجلی کے نرخوں میں کمی جلد متوقع
  • مینو فیکچرنگ سیکٹر کو فروغ اور برآمدات میں اضافہ ہو گا: وزیر خزانہ
  • حکومتی توجہ معیشت کو بہتر بنانے پر مرکوز، شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے: وزیر خزانہ