WE News:
2025-04-01@11:09:15 GMT

سابق سیکریٹری خارجہ نجم الدین اے شیخ انتقال کرگئے

اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT

سابق سیکریٹری خارجہ نجم الدین اے شیخ انتقال کرگئے

پاکستان کے سابق سیکریٹری خارجہ نجم الدین اے شیخ 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہاکہ انتہائی افسوس کے ساتھ وزارت خارجہ نجم الدین اے شیخ کی وفات کا اعلان کرتی ہے، وہ ایک ممتاز سفارتکار تھے جو پاکستان کے سیکریٹری خارجہ رہے۔

یہ بھی پڑھیں سابق بیوروکریٹ اور سفارتکار رستم شاہ مہمند انتقال کرگئے

انہوں نے بتایا کہ نجم الدین اے شیخ آج صبح کراچی میں 85 برس کی عمر میں خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

ترجمان کے مطابق نجم الدین اے شیخ جامعہ سندھ اور ٹفٹس یونیورسٹی کے فلیچر اسکول آف لا اینڈ ڈپلومیسی کے فارغ التحصیل تھے، انہوں نے تقریباً 4 دہائیوں تک غیر معمولی عزم اور امتیاز کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی۔

شفقت علی خان نے کہاکہ ان کے شاندار سفارتی کیریئر میں جرمنی، کینیڈا، امریکا اور ایران میں بطور سفیر تقرریاں شامل تھیں، ان تقرریوں میں انہوں نے پاکستان کے سفارتی مفادات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بطور سیکریٹری خارجہ انہوں نے قائدانہ بصیرت کا مظاہرہ کیا، نجم الدین اے شیخ نے خارجہ پالیسی کو حکمت عملی کے ساتھ تشکیل دیا اور آنے والی نسلوں کے سفارتکاروں کی رہنمائی کی۔

انہوں نے کہاکہ نجم الدین اے شیخ اپنی غیر معمولی سفارتی مہارت کے لیے مشہور تھے، وہ بین الاقوامی تعاون، علاقائی استحکام اور انسانی حقوق کے ایک مخلص داعی تھے۔

ترجمان نے کہاکہ ان کی خدمات کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بے حد عزت و احترام حاصل تھا۔ ان کے ساتھی و ہم منصب ان کی دیانت، پیشہ ورانہ مہارت اور پاکستان کے لیے بے لوث وابستگی کے معترف تھے۔

ترجمان نے کہاکہ سفارتی خدمات سے ہٹ کر وہ انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز، اسلام آباد کے بورڈ آف گورنرز کے رکن رہے، وہ سندھ کونسل آف فارن ریلیشنز کے بانی اراکین میں شامل تھے۔

ترجمان نے کہاکہ وزارت خارجہ ان کے اہل خانہ، دوستوں اور ان تمام افراد سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں سابق چیئرمین پی سی بی و سفارتکار شہریار خان انتقال کرگئے، پی سی بی کا اظہار افسوس

شفقت علی خان نے کہاکہ وہ ان کے ساتھ کام کرنے اور انہیں جاننے کا اعزاز رکھتے تھے، ان کی خدمت اور قیادت کی میراث آنے والی نسلوں کے لیے ایک مشعلِ راہ بنی رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews انتقال دفتر خارجہ سابق سیکریٹری خارجہ شفقت علی خان نجم الدین اے شیخ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انتقال دفتر خارجہ سابق سیکریٹری خارجہ شفقت علی خان نجم الدین اے شیخ وی نیوز نجم الدین اے شیخ سیکریٹری خارجہ انتقال کرگئے شفقت علی خان پاکستان کے انہوں نے نے کہاکہ کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل فار پاکستان شہباز احمد خان یوسفزئی انتقال کر گئے

ملک اشرف: اسسٹنٹ اٹارنی جنرل فار پاکستان شہباز احمد خان یوسفزئی کا انتقال برین ہیمرج کے باعث ہوگیا۔

 شہباز احمد خان یوسفزئی لاہور ہائیکورٹ میں وفاق کے کیسز کی پیروی کیا کرتے تھے اور ان کی وفات سے  قانونی حلقوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ان کی نماز جنازہ دوپہر ایک بجے پبلک پارک پنڈی بھٹیاں میں ادا کی جائے گی۔ 

متعلقہ مضامین

  • غزہ کی صورتحال کی ذمے دار حماس ہے، امریکا
  • ایران کو نیوکلیئر اور بیلسٹک میزائل پروگرام کا پھیلاؤ روکنا ہوگا، ٹیمی بروس
  • شرجیل خان نیازی کے والد سعید اللہ خان نیازی انتقال کر گئے
  • سابق ایم این اے انعام اللّٰہ خان نیازی کے بھائی انتقال کر گئے
  • بیلجیئم اور لکسمبرگ میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات نے چارج سنبھال لیا
  • عمران خان رہائی کیمپ میں پی ٹی آئی کارکنوں کے بیرسٹر سیف کیخلاف نعرے
  • نواز الدین صدیقی نے اداکاری میں انٹری کا دلچسپ واقعہ سنادیا
  • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی عید پر مبارکباد، جنگ زدہ مسلمانوں سے اظہار ہمدردی
  • اسسٹنٹ اٹارنی جنرل فار پاکستان شہباز احمد خان یوسفزئی انتقال کر گئے
  • دریائے سندھ سے کینالز نہیں نکالنے دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ کی وفاقی حکومت گرانے کی دھمکی