امریکا میں فلسطین کی حمایت جرم بن گیا؛ سیکڑوں طلبہ کے ویزے منسوخ ہونے کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
امریکا نے فلسطین کی حمایت کرنے والے 300 غیر ملکی طلبا کے ویزے منسوخ کردئیے۔
امریکا کے وزیرخارجہ مارکو روبیو نے بیان میں محکمہ خارجہ کی جانب سے 300 سے زائد غیرملکی طلبا کے ویزے منسوخ کردئیے گئے ہیں۔ امریکی وزیرخارجہ نے دھمکی دی کہ ٹرمپ انتظامیہ ان جنونیوں کا تعاقب کررہی ہے۔ امریکا کے مختلف علاقوں میں امیگریشن نے متعدد اسکالرز کو حراست میں لیا ہے۔ ہم ہر روز یہ کارروائیاں کررہے ہیں۔ ایسے جنونی جہاں بھی ملیں گے ان کا ویزا منسوخ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: امریکا میں فلسطین کی حمایت کرنے والی ترک طالبہ گرفتار
اس سے قبل امریکی ریاست میسا چوسٹس میں بوسٹن کے قریب ٹفٹ یونیورسٹی میں ڈاکٹریٹ کی طالبہ رومیسہ اوزترک کو فلسطینیوں کی حمایت پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔ ترکیے سے تعلق رکھنے والی طالبہ کا ویزا بھی منسوخ کردیا گیا۔ ترکش طالبہ کوامریکی امیگریشن کے حکام نے میسا چوسٹس میں واقع ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا۔
غزہ کے مظلوم فلسطینوں کے حق میں بات کرنے پر متعدد غیرملکی طلبا کے ویزے منسوخ کیے جا چکے ہیں۔ ماہرین اور وکلا کا کہنا ہے کہ طلبا کی گرفتاریاں اور ویزا منسوخی آزادی اظہار کی خلاف ورزی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے ویزے منسوخ کی حمایت
پڑھیں:
امریکا میں پیدل چلنا خطرناک: روزانہ 20 افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہونے لگے
لاہور:وطن عزیز میں خوردہ فروش فٹ پاتھوں پر قبضہ جما لیں اور لوگ سڑکوں پر چلیں تو حادثات پیش آتے ہیں۔
امریکا میں ایسا نہیں ہے لیکن پھر بھی امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کی تازہ رپورٹ کے مطابق پچھلے سال وہاں ’’آٹھ ہزار ‘‘پیدل چلتے انسان ٹریفک حادثات کا شکار ہو کر چل بسے ہیں اور یوں ہر روز پیدل چلتے تقریباً 20 لوگ موت کا نشانہ بنے ہیں۔
امریکی محکمے کی رو سے گاڑیوں کی بڑھتی تعداد اہم وجہ ہے، گویا امریکی سڑک کے آس پاس چلنا خطرناک وجان لیوا فعل بن چکا ہے، امریکی عوام کا مطالبہ ہے کہ پیدل چلنے والوں کو تحفظ دینے کے لیے سخت قوانین بنائے جائیں۔