Daily Pakistan:
2025-03-31@05:06:35 GMT

سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین شیخ انتقال کر گئے 

اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT

سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین شیخ انتقال کر گئے 

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ممتاز سفارتکار سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین شیخ کراچی میں انتقال کر گئے ۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا  کہ نجم الدین شیخ آج صبح85سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ،نجم الدین شیخ نے اپنی زندگی کی 4دہائیاں پاکستان کی خدمت کیلئے وقف کیں،شاندار کیریئر میں جرمنی، کینیڈا، امریکا، ایران میں بطور سفیر تعینات رہے،ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نجم الدین شیخ نے خارجہ پالیسی کو سٹرٹیجک دوراندیشی کیساتھ تشکیل دیا۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: نجم الدین شیخ

پڑھیں:

دنیا جلد اسرائیل کی نابودی کا منظر دیکھے گی، کراچی میں عظیم الشان آزادی القدس ریلی

اسلام ٹائمز: احتجاجی ریلی سے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر فخر عباس، ترجمان سندھ حکومت تحسین عابدی، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فردوس شمیم نقوی، ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی انجینئر عادل عسکری، جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل و نائب صدر جمعیت علمائے پاکستان سندھ مولانا قاضی احمد نورانی، رہنماء سندھ بار کونسل ایڈوکیٹ محمد سعید عباسی، جنرل سیکرٹری سندھ بار کونسل ایڈوکیٹ رحمان کورائی، جنرل سیکرٹری ہیئت آئمہ مساجد مولانا اصغر حسین شہیدی اور امت واحدہ کے سربراہ علامہ امین شہیدی نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام تحریک آزادی القدس کے بینر تلے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے نمائش تا تبت سینٹر ’’آزادی القدس ریلی‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین سمیت بچوں نے بھی شرکت کی۔ ریلی میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مظلومینِ فلسطین کی آزادی کے حق میں شدید نعرے بازی کی گئی۔ ریلی میں شریک افراد نے فلسطینی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر "القدس ہمارا ہے"، "اسرائیل مردہ باد"، اور "فلسطین زندہ باد" کے نعرے درج تھے۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز بھی تھام رکھے تھے جن پر مظلوم فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیلی مظالم کے خلاف تحریریں درج تھیں۔ ریلی کے دوران فلسطینی بچوں، خواتین اور معصوم شہریوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی گئی جبکہ مختلف مقررین نے اسرائیل کو خطے میں دہشت گرد ریاست قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی ریلی سے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر فخر عباس، ترجمان سندھ حکومت تحسین عابدی، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فردوس شمیم نقوی، ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی انجینئر عادل عسکری، جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل و نائب صدر جمعیت علمائے پاکستان سندھ مولانا قاضی احمد نورانی، رہنماء سندھ بار کونسل ایڈوکیٹ محمد سعید عباسی، جنرل سیکرٹری سندھ بار کونسل ایڈوکیٹ رحمان کورائی، جنرل سیکرٹری ہیئت آئمہ مساجد مولانا اصغر حسین شہیدی اور امت واحدہ کے سربراہ علامہ امین شہیدی نے خطاب کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

متعلقہ مضامین

  • دنیا جلد اسرائیل کی نابودی کا منظر دیکھے گی، کراچی میں عظیم الشان آزادی القدس ریلی
  • امریکا افغان طالبان کے مسئلے سے آگاہ ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس
  • اقلیتی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ریمارکس پر پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب
  • انا للہ و انا الیہ راجعون ،اہم شخصیت انتقال کرگئے
  • سپیکر قومی اسمبلی کا سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین شیخ کے انتقال پر تعزیت کااظہار
  • سابق سیکریٹری خارجہ نجم الدین اے شیخ کراچی میں انتقال کر گئے
  • ممتاز سفارتکار اور سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین اے شیخ انتقال کرگئے
  • سابق سیکریٹری خارجہ نجم الدین اے شیخ انتقال کرگئے