لاہور:

انسانی حقوق سے متعلق تازہ رپورٹ میں پنجاب ہتک عزت ایکٹ کو آزادی اظہار و صحافت کیلیے خطرہ قرار دے دیا گیا۔
 

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کی قانون سازی واچ سیل کی تازہ رپورٹ میں پنجاب ہتک عزت ایکٹ 2024 پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے آزادیٔ اظہار اور صحافت کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ قانون اگرچہ جھوٹی معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنایا گیا ہے، لیکن اس میں اختلاف رائے کو دبانے کے دروازے بھی کھل سکتے ہیں۔ قانون میں ’صحافی‘ کی تعریف کو انتہائی وسیع کر دیا گیا ہے، جس میں سوشل میڈیا صارفین بھی شامل ہیں، جس سے عام شہری بھی قانونی کارروائی کا نشانہ بن سکتے ہیں۔

ہیومن رائٹس کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ اس قانون میں عوامی شخصیات اور ریاستی اداروں کو بے جا تحفظ فراہم کیا گیا ہے، جس سے جائز تنقید کو بھی ہتک عزت قرار دے کر قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ علاوہ ازیں سخت سزاؤں اور غیر ضروری مقدمات کے باعث اختلافی آوازوں کو خاموش کرانے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جب کہ عدالتی نظام پر بھی بوجھ بڑھنے کا اندیشہ ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت کو ٹریبونلز میں تقرری کے وسیع اختیارات حاصل ہیں، جو عدالتی خودمختاری کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس قانون کے غیر واضح دائرہ اختیار کے باعث یہ خدشہ ہے کہ اسے پنجاب سے باہر بھی لاگو کیا جا سکتا ہے۔

ایچ آر سی پی کا کہنا ہے کہ یہ قانون کئی آئینی حقوق، بشمول آزادیٔ اظہار، منصفانہ ٹرائل اور شہریوں کی مساوات سے متصادم ہے۔ 

کمیشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس قانون کا ازسرِنو جائزہ لے تاکہ آزادیٔ صحافت، عوامی مباحثے اور جمہوری احتساب کو یقینی بنایا جا سکے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رپورٹ میں ہتک عزت گیا ہے

پڑھیں:

عالمی بینک نے پاکستان کیلیے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی، رقم پنجاب ایئر پروگرام پر خرچ ہوگی

اسلام آباد:

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔

عالمی بینک کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق قرض کی رقم پنجاب کلین ایئر پروگرام پر خرچ کی جائے گی، رقم صوبہ پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے خرچ ہوگی جبکہ ہوا کے معیار کو بہتر انتظام کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔

کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک کا کہنا تھا کہ کہ اس اقدامات کے ذریعے ہوا کے معیار اورعوامی صحت کو بہتر بنانا ہے، پنجاب کلین ایئر پروگرام سموگ کم کرنے کا منصوبہ ہے، لاکھوں شہریوں کی صحت اور بہبود کو بہتر بنانے کی ایک اہم کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ صاف ہوا سے سانس اور دل کی بیماریوں میں کمی آئے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ منصوبہ عالمی بینک کے نئے کَنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت ہے، لاہور ڈویڑن کے 13 ملین شہریوں کیلئے فضائی آلودگی میں کمی آئے گی۔

متعلقہ مضامین

  • مرکزی آزادی القدس ریلی کراچی میں شریک معصوم بچے و خصوصی دستے، ویڈیو رپورٹ
  • ہنزہ میں یوم القدس ریلی کی ویڈیو رپورٹ
  • پیکا ایکٹ کیخلاف صحافی تنظیمیں میدان میں آگئیں
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں قدس ریلیوں کی ویڈیو رپورٹ
  • عالمی بینک نے پاکستان کیلیے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی، رقم پنجاب ایئر پروگرام پر خرچ ہوگی
  • ملکی معیشت کو بڑا خطرہ لاحق، اہم رپورٹ سامنے آگئی
  • ملتان، تحریک آزادی قدس کے زیراہتمام القدس ریلی کی ویڈیو رپورٹ
  • وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات، منرلز کانفرنس میں شرکت کی خواہش کا اظہار
  • وزیراعظم کا برطانوی شاہ چارلس کی جلد صحتیابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار