ویب ڈیسک:صدقۂ فطر یا فطرانہ کون سے شخص پر لازم ہے؟ تو علماکی طرف سے بھی تصدیق کردہ جواب یہ ہے کہ صدقہ فطر اس شخص پر لازم ہے جو ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے مساوی رقم یا کسی ایسی چیز کا مالک ہو جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو۔
یہ ہر مسلمان پر چاہے وہ آزاد ہو یا غلام، عورت ہو یا مرد، بالغ ہو یا نابالغ، اولاد کی طرف سے اس کے سرپرست اور والد وغیرہ کو صدقہ ٔ فطر ادا کرنا ہوگا،حتیٰ کہ وہ اپنے اس بچہ کی طرف سے بھی صدقۂ فطر ادا کرے جو عیدالفطر کے دن صبح صادق سے چند لمحہ قبل ہی پیدا ہوا ہو ۔
کینال پارک:کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سونے کا ریٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1620 روپے مزید بڑھ گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 25 ہزار روپے کا ہوگیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1389 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 78 ہزار 635 روپے کا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر اضافے سے 3084 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔