اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نےکہا ہے کہ پارٹی میں کسی سطح پر فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، ایسی باتیں غیر ضروری، غلط اور حقائق کے برعکس ہیں۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں صوبے یا قومی اسمبلی سطح پر فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، اس سے پہلے بھی پنجاب سے متعلق فارورڈ بلاک کی باتیں سامنے آتی رہی ہیں، تحریک انصاف متحد اور بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں یکجا ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوری پارٹی ہےجس میں اختلاف رائے ہوتا ہے، اختلاف رائےکا مطلب یہ نہیں کہ کوئی فارورڈ بلاک ہے، پارٹی میں ہر ورکر اور عہدیدار کو اپنے اظہار کی مکمل آزادی ہے، اظہار رائے کوپارٹی کےاختلاف کے طورپرنہیں سمجھا جاسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کا کمیٹی میں ہونایا نہ ہونا یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: فارورڈ بلاک تحریک انصاف

پڑھیں:

پی ٹی آئی کی روش نہ بدلی ؛ 9 مئی کو مینار پاکستان جلسے کا اعلان

عثمان خادم  : پاکستان تحریک انصاف کا 9 مئی کو مینار پاکستان جلسے کا اعلان کرتے ہوئے سانحہ 9 مئی کی بُری یاد منانے کےاجازت مانگ لی 

 تحریک انصاف  اپنی روش سے باز نہ آئی ،سانحہ 9 مئی کے بعد ایک بار پھر 9 مئی کو ہی مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر کو نئی درخواست دے دی،اکمل خان باری نے درخواست دی کہ 
9 مئی کو مینار پاکستان میں جلسہ کی اجازت دی جائے، پہلے بھی مینار پاکستان میں جلسے کی درخواستیں دیں لیکن تاحال پنجاب حکومت نے اجازت نہیں دی،

فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان

حیرت ہے کہ سانحہ نو مئی کے بعد بھی تحریک انصاف کا دعوی ہے کہ وہ پرامن جلسہ کرنا چاہتے ہیں اس لیے  انہوں  نے درخواست میں کہا ہے کہ پرامن جلسہ کرنا تحریک انصاف کا بنیادی حق ہے
تحریک انصاف کو مینار پاکستان میں ایک جلسہ کی اجازت دی جائے،

سانحہ نو مئی کے جرائم ، تشدد اور سزائیں دیکھتے ہوئے مبصرین کا کہنا ہے کہ حکومت  اور عدالت انہیں اس خاص دن پر جلسے کی  اجازت نہیں دے گی 

صائم ایوب پی ایس ایل 10 کا حصہ ہونگے یا نہیں؟ فیصلہ آج متوقع

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف والے طالبان کے بھائی، انہیں کوئی تھریٹ الرٹ نہیں: عظمیٰ بخاری  
  • اب میں بھی گالم گلوچ، سازشیوں سے دو،دو ہاتھ کروں گا: شیرافضل مروت
  • علی امین گنڈا پور کا ورق کٹ چکا، پی ٹی آئی حکومت مخالف تحریک چلانے کے قابل نہیں ، شیرافضل مروت کا دعویٰ
  • اسٹٰبلشمنٹ سے مذاکرات نہیں ہوئے بلکہ رابطے بحال ہوئے تھے، بیرسٹر گوہر
  • تحریک انصاف اپنے اہداف سے ہٹ گئی ہے، شیر افضل مروت
  • بانی تحریک انصاف کا دور سیاہ ترین تھا، ملک احمد خان
  • اسٹیبلشمنٹ سے صرف رابطے بحال ہوئے تھے مذاکرات نہیں ہوئے، بیرسٹر گوہر
  • علی امین اپنی حکومت کو دوام دینے کیلئے اپوزیشن اتحاد سے خوفزدہ ہے
  • پی ٹی آئی کی روش نہ بدلی ؛ 9 مئی کو مینار پاکستان جلسے کا اعلان