Nawaiwaqt:
2025-03-31@02:19:37 GMT

شبِ قدر عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT

شبِ قدر عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملک بھر میں 27 ویں رمضان المبارک کی شب ’’شب لیلۃ القدر‘‘ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ لوگوں کی غیرمعمولی تعداد نے مساجد کا رخ کیا۔ نماز تراویح میں ختم القرآن کی محافل کے ساتھ محافل شبینہ اور اجتماعی عبادات میں شرکت کی، مساجد اورگھروں میں محافل شبینہ، شب بیداری، ختم قرآن مجید، صلوٰۃ و تسبیح اور خصوصی عبادات کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ مساجد کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔ صوبائی دارالحکومت کی بڑی مساجد، جامع مسجد داتا دربار، قدیمی بادشاہی مسجد، جامعہ نعیمیہ، مسجد وزیرخان، فیضان مدینہ، شہر اِعتکاف سمیت سینکڑوں جامع مساجد اور مدارس میں خصوصی اجتماعات ہوئے جن میں شہریوں کی غیر معمولی تعداد نے شرکت کی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

’امریکہ میں جامع ملاقاتیں ہوئیں‘ معاون خصوصی کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری آنے کا دعویٰ

واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مارچ 2025ء ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ دورہ امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ سے جامع ملاقاتیں ہوئیں، آئندہ 3 سے 6 ماہ کے دوران پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری آنے کا امکان ہے۔ جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ملاقاتیں دوستانہ رہیں، خطے میں مشکل حالات میں پاک امریکہ تعاون بامعنی رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف امریکی صدر کے اہم بیانات سامنے آچکے ہیں، ہم نے بھی امریکہ کو واضح کردیا ہے کہ دہشت گردی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ حال ہی میں پاکستان نے امریکہ کو مطلوب اہم دہشت گرد پکڑ کر دیا، دہشت گرد امریکہ کے حوالے کرنے کے پاکستانی اقدام کو امریکی صدر نے بھی سراہا ہے، اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف چاہتے ہیں کہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بہترین معاشی تعاون ہو جب کہ آئندہ 3 سے 6 ماہ کے دوران پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری آنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں معروف امریکی تھنک ٹینک ’کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس‘ میں خطاب کرتے ہوئے طارق فاطمی نے امریکہ کے ساتھ پاکستان کے مضبوط تاریخی تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے اقتصادی تعلقات کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے 24 کروڑ آبادی پر مشتمل پاکستان کی تذویراتی اہمیت کو اجاگر کیا اور امریکہ پر زور دیا کہ وہ پاکستان کو کسی بھی غیر مُلکی یا علاقائی عدسے سے دیکھنے کے بجائے آزادانہ طور پر دیکھے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں ‎وزیراعظم کی تجارت، سرمایہ کاری اور قوم کی استعدادکار میں اضافہ کرنے کی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے معاون خصوصی نے اہم اقتصادی کامیابیوں کو اجاگر کیا جن میں شرح مہنگائی میں نمایاں کمی، آئی ایم ایف اسٹاف لیول کامیاب مذاکرات اور ملک کے لیے 20 ارب ڈالر کا ورلڈ بینک پیکج شامل ہیں، علاقائی امن کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے معاونِ خصوصی نے پڑوسی ممالک کے ساتھ درپیش چیلنجز کو بھی اجاگر کیا، طارق فاطمی نے اپنے خطاب میں پاک چین دوطرفہ معاشی تعاون خصوصاً پاک چین اقتصادی راہداری سی پیک کے ملک اور خطے کے لیے ثمرات پر بھی روشنی ڈالی۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے،نماز ِعید کے روح پرور اجتماعات ، امت مسلمہ کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں
  • ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے
  • ’امریکہ میں جامع ملاقاتیں ہوئیں‘ معاون خصوصی کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری آنے کا دعویٰ
  • سعودی عرب، یو اے ای سمیت خلیجی ممالک میں عیدالفطر آج منائی جا رہی ہے
  • لاہور کی مساجد میں عیدالفطر کی نمازوں کے اوقات کار جاری
  • امام صحافت، معمار نوائے وقت مجید نظامی کی گیارہویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
  • وادی کشمیر میں پابندیوں کے باوجود "یوم القدس" کی عظیم الشان ریلیاں (ویڈیو رپورٹ)
  • 27 رمضان المبارک کی شب: مساجد میں ختم قرآن، خصوصی عبادات، ملک کیلئے دعائیں
  • آج جمعۃ الوداع انتہائی عقیدت و احترام سے ادا کیا جائیگا، وطن عزیز کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی