دین اسلام میں دہشتگردی کی گنجائش نہیں، چودھری شافع، عبدالخبیر آزاد کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
لاہور (خصوصی نامہ نگار+ اے پی پی) صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور چوہدری شافع حسین سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ جس کے دوران امن وامان کی صورتحال، محکمہ اوقاف کے امور، تحمل، رواداری اور بھائی چارے کے جذبات کے فروغ میں علماء کے کردار پر بات چیت ہوئی۔ چوہدری شافع حسین نے کہاکہ ملک کو امن عامہ اور دہشت گردی کی صورتحال کا سامنا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج، سکیورٹی اداروں اور معاشرے کے ہر طبقے نے قربانی دی ہے۔ اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے، دین اسلام میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خطیب بادشاہی مسجد عبدالخبیر آزاد نے کہاکہ سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے خدمات لائق تحسین ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین سے دیرینہ تعلقات ہیں اور انہوں نے ہمیشہ رواداری کو فروغ دیا ہے۔ عبدالخبیر آزاد نے کہاکہ چوہدری شافع حسین کی قیادت میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے امور میں بہتری لائی جائے گی۔ علاوہ ازیں بادشاہی مسجد لاہور میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر سرپرستی میں ستائیسویں شب لیلتہ القدر کے موقع پر جمعرات کی رات اجتماعی دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزیر مذہبی امور اوقاف پنجاب چوہدر ی شافع حسین، علماء کرام و مشائخ عظام، قراء حضرات، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام الناس، اہلیان علاقہ ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوئے۔ مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے ستائیسویں شب لیل القدر کی رات، شب بیداری کے بڑے اجتماع سے خطاب کیا اور امت مسلمہ کی وحدت، حرمین شریفین کے تحفظ، پاکستان کی استحکام، قومی یکجہتی، ترقی و خوشحالی، گناہوں سے اجتماعی توبہ اور مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعا فرمائی۔ مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ آج پوری امت مسلمہ غزہ و فسلطین کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ غزہ کے مظلوم لوگوں کے ساتھ تعاون کرنا فرض عین ہے۔ قبل ازیں تکمیل قرآن پاک کی بھی سعادت مکمل ہوئی اور پوری رات شب بیداری کا اہتمام کیا گیا۔ علاوہ ازیں بادشاہی مسجد لاہور میں محکمہ اوقاف پنجاب کے زیر اہتمام صوبائی محفل شبینہ بھی منعقد کی گئی جس میں پاکستان کے ممتاز قراء کرام نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عبدالخبیر ا زاد نے بادشاہی مسجد شافع حسین
پڑھیں:
وزیراعظم سے وفاقی وزیرامیر مقام کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگرامورپر تبادلہ خیال
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ (ن) کے امور، اور وزارت سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران کشمیر اور گلگت بلتستان کے مسائل اور حکومتی پالیسیوں پر بھی گفتگو ہوئی۔
Post Views: 1