بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے میلبرن کنسرٹ میں 3 گھنٹے تاخیر سے پہنچنے پر اپنا پہلا ردعمل دے دیا۔

نیہا ککڑ نے انسٹاگرام اسٹوری پر پیغام شیئر کرتے ہوئے کنسرٹ میں تاخیر سے پہنچنے کے بعد اپنا ردعمل دیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

گلوکارہ نے اپنی اسٹاگرام اسٹوری پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’سچ کا انتظار کریں آپ مجھے جلدی جج کرنے پر پچھتاؤ گے‘۔

گزشتہ روز نیہا ککڑ کے بھائی گلوکار ٹونی ککڑ نے بھی بہن کے دفاع میں آواز اُٹھاتے ہوئے ان کے کنسرٹ میں دیر سے پہنچنے کی وجوہات بتائی تھیں۔ 

ٹونی کا کہنا تھا کہ جب منتظمین کی ذمہ داری ہو آپ کیلئے ائیر ٹکٹ، گاڑی اور ہوٹل کر کے دینا، وہ آپ کو اپنے شہر بلائیں اور جب آپ ائیر پورٹ پہنچنیں تو آپ کو معلوم ہو کہ کسی چیز کی بھی بکنگ نہیں ہوئی اور آپ کو خود ہنگامی طور پر سب کچھ کرنا پڑے تو اس میں غلطی کس کی ہے۔

A post common by Pinkvilla (@pinkvilla)

یاد رہے کہ رواں ہفتے نیہا ککڑ اسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کنسرٹ میں 3 گھنٹہ تاخیر سے پہنچیں تھیں جس پر انہیں وہاں موجود مداحوں کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر اداکارہ اسٹیج پر ہی رو پڑیں تھیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی۔ 

A post common by Pop Culture Opinions (@popinions.

in)

 

TagsShowbiz News Urdu

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: نیہا ککڑ

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس اور ججز کے درمیان کیس ٹرانسفر پر نیا تنازع پیدا ہوگیا

اسلام آباد ہائیکورٹ: فوٹو فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس اور ججز کے درمیان کیس ٹرانسفر پر نیا تنازع پیدا ہوگیا۔

 جسٹس بابر ستار نے کیس سننے سے معذرت کی، قائم مقام چیف جسٹس نے جسٹس بابر ستار کے بینچ کو ہی کیس سننے کا ایڈمنسٹریٹو آرڈر جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے قائم مقام چیف جسٹس کے اختیارات پر سوال اٹھاتے ہوئے جوڈیشل آرڈر جاری کردیا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ کیس واپس اِس عدالت کو بھیجنا چیف جسٹس آفس یا رجسٹرار کے اسٹاف کی غیر دانستہ غلطی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • نیہا ککڑ کنسرٹ تنازع: آرگنائزرز نے گلوکارہ کے الزامات کو ’’جھوٹ‘‘ قرار دے دیا
  • نیہا ککڑ کنسرٹ تنازع: آرگنائزرز نے گلوکارہ کے الزامات کو ’’جھوٹ‘‘ قرار دے دیا
  • ایڈن گارڈنز پچ تنازع؛ ہرشا بھوگلے سمیت کمنٹیٹرز کو جوابدہ نہیں
  • بونی کپور نے سری دیوی کی پُرانی تصاویر کیوں شیئر کیں؟ وجہ جان کر مداح دکھی ہوگئے
  • بھارت؛ آن لائن پورن ریکیٹ چلانے والے میاں بیوی گرفتار؛ ہوشربا انکشافات
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس اور ججز کے درمیان کیس ٹرانسفر پر نیا تنازع پیدا ہوگیا
  • امریکی وزیر دفاع کے بازو پر بنے’کافر’ کے ٹیٹو نے نیا تنازع کھڑا کردیا
  • نیہا ککڑ میوزک کنسرٹ کے دوران کیوں روئی تھیں؟ گلوکارہ نے سچ بتادیا
  • میلبرن کنسرٹ مفت میں کیا، آرگنائزر سب کے پیسے لے کر بھاگ گئے، نیہا ککڑ کا تہلکہ خیز انکشاف
  • ’زینب میرے دل کی ڈاکٹر تھیں اور اب میرے بلوں کی ڈاکٹر ہیں‘، اداکار فیروز خان کی اہلیہ کے ساتھ ویڈیو وائرل